ڈیجیٹل جرنلسٹ لوئس کارلوس وینیزویلا میں گمشدہ ہیں

“لوئس کارلوس کہاں ہیں؟ پرویا کی جانب سے عوامی آن لائن کیمپین میں شئیر کی گئی تصویر۔ اس تصویر میں وہ ظاہر کرتے ہیں کب ان سے آخری بار رابطہ ہوا اور کب انہوں نے آخری ٹویٹ کیا۔

11 مارچ کی شام، سیاسی تبصرہ نگار نکی سوٹو اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے صحافی اور میڈیا کارکن لوئس کارلوس ڈیاز کی بیوی نے ٹویٹ کیا کہ لوئس کارلوس پانچ گھنٹے سے غائب ہیں۔

[اپ ڈیٹ] پریس ورکرز یونین (ہسپانوی میں، SNTP) نے رپورٹ کیا کہ لوئس کارلوس کو بولیویا انٹیلیجنس افواج (SEBIN) کی طرف سے حراست میں لیا گیا تھا:

سیبین کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ صحافی لوئس کارلوس ڈیاز کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے صحافی [اور پریس یونین کے ارکان] مارکو رویز، لوز میلے رییس اور فیڈریکو بلیک کو اپنے ہتھیاروں کا نشانہ بنایا۔

گھنٹوں پہلے، سوٹو نے ٹویٹ کیا کہ لوئس کارلوس ڈیاز پانچ گھنٹے سے غائب ہیں:

میرا اس شام 5:30 بجے لوئس کارلوس سے رابطہ کھو گیا، جب انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ آرام کے لیے گھر آ رہے ہیں کیونکہ وہ 10 بجے سے صبح 5:00 بجے تک @Unionradionet میں ایک خصوصی نشریات کرنے والے تھے۔ #DóndeEstáLuisCarlos

@LuisCarlos اپنی موٹر سائکل پر ہیں، لیکن 5:30 بجے سے میں نے ان کی طرف سے کچھ نہیں سنا:
– وہ ریڈیو سٹیشن پر نہیں ہیں
– وہ گھر بھی نہیں پہنچے
– انہوں نے ٹویٹ بھی نہیں کیا
– وہ فون بھی نہیں اٹھا رہے
– وہ میسج اور واٹس ایپ پر بھی جواب نہیں دے رہے
‏#DóndeEstáLuisCarlos

[اپ ڈیٹ] جیسے SEBIN کے ارکان نے ڈیاز اور سوٹو کے گھر کی تلاشی لی، لوز میلے رییس نے منظر سے لائو رپورٹ کیا۔ SNTP نے بھی واقعہ کی رپورٹ دی ہے:

اس وقت، 3:30 بجے، انٹیلیجنس فورسز سے ایک کمیشن صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن لوئس کارلوس ڈیاز کے گھر پہنچ گئی، جو کہ 5:30 بجے سے غائب ہیں۔ #WhereIsLuisCarlos

دیگر انسانی حقوق اور آزاد اظہار رائے کی تنظیموں نے #DondeEstaLuisCarlos (لوئس کارلوس کہاں ہیں؟) کے ذریعے مہم میں شرکت کی، جو اس وقت، وینزویلا کے ٹویٹر پر ایک ٹرینڈنگ موضوع ہے۔

ڈیاز ایک صحافی اور انسانی حقوق اور آزاد اظہار رائے کے وکیل ہیں جو کافی مشہور ہیں اور نیکولاس مادورو کی حکومت کی تنقید اور اپنے تبصرے کی وجہ سے ان کی وینزویلا اور بیرون ملک میں انتہائی تعریف کی جاتی ہے۔انہوں نے سوٹو کے ساتھ مل کر انٹرنیٹ پر مبنی ویڈیوز اور ریڈیو پروگراموں کے ذریعے وینزویلا میں سیاست اور انسانی حقوق پر ایک طویل عرصے تک کام کیا ہے۔ انہوں نے شہری میڈیا اور آزاد میڈیا کے منصوبوں کی تخلیق اور ان کی تعلیم کو فروغ  دینے کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ ڈیاز ایک دہائی سے زائد عرصے سے گلوبل وائسز کمیونٹی کا ایک حصہ بھی ہیں۔

میرے لئے، لوئس کارلوس ایک شاندار شخصیت، نیٹ ورک اور معلومات کے لیے اس وینزویلا مشہور تھے۔ وہ معاشرے کے ساتھ روابط بنانے کے قابل ہو گئے تھے (تنقید سے لے کر ثقافتی جگہوں پر) #WhereIsLuisCarlos

ان کے لاپتہ ہونے سے کچھ دن پہلے، ریاست سے منسلک میڈیا پروگرام کون ال مازو ڈانڈو نے ڈیاز سے منسلک حالیہ نشر میں ایک ویڈیو کلپ دکھایا۔ پروگرام کے میزبان، سیاستدان ڈیوسڈاڈو کیبیلو نے اس بات کا اشارہ کیا کہ ڈیاز نے ملک بھر میں بجلی کی بندش کی تائد کی ہے جس کی وجہ سے 7 اور 8 مارچ کو 24 گھنٹے سے زائد تک وینزویلا تاریکی کا شکار تھا۔

اس کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

#DenounceEP 5:30 بجے صحافی لوئس کارلوس ڈیاز نامعلوم ہیں۔ ان پر کون ایل مازو ڈانڈو کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے الزام لگایا گیا تھا کہ وہ “فسطاتیت کے متاثرکن” ہیں۔

ہمارے دوست @LuisCarlos وینزویلا میں متضاد صحافت کے سب سے زیادہ نمایاں چہروں میں سے ایک ہیں۔ کچھ دن پہلے، ڈیوسڈاڈو  #conelmazodando نے لوئس کارلوس کو ایک پروپیگنڈا مہم کا نشانہ بنایا جس کا لنک انہوں نے “امریکی منصوبہ بندی” کے ساتھ کیا۔ #DóndeEstáLuisCarlos

جب تک بغیر ٹھوس معلومات جاری تھی، SNTP اس مہم میں شامل ہوئی جس نے انٹیلی جنس سروس (SEBIN) کے ہیڈکوارٹر پر تلاش شروع کردی:

لوئس کارلوس ڈیاز کو لاپتہ ہوئے سات گھنٹے ہو چکے ہیں۔ [ڈیاز] یونین ریڈیو نوٹیسشس کے لئے ایک صحافی اور انسانی حقوق کارکن ہیں۔ ہم SEBIN ہیڈکوارٹر میں ہیں اور وہ اس سے انکار کر رہے ہیں [وہاں حراست میں] #WhereIsLuisCarlos

[اپ ڈیٹ: انہوں نے بعد میں تسلیم کیا کہ ڈیاز حراست میں ہیں]

صحافی ولیڈیمر ولیگس نے آگاہ کیا کہ ان کو حکومت کی فورسز نے حراست میں لیا ہے:

ہمیں بتایا گیا ہے کہ @Unionradionet صحافی لویس کارلوس ڈیاز، ریاستی سیکورٹی فورسز کی طرف سے حراست میں لیے گئے ہیں۔ ہم ان کی جسمانی سالمیت کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان کے اختیارات کی کوئی معلومات اور ان کے انسانی حقوق کے احترام کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

گلوبل وائسس کمیونٹی لوئس کارلوس، ان کے خاندان، اور وینزویلا میں اکاؤنٹنگ کرنے کے لئے کام کرنے والے تمام دیگر صحافیوں کے ساتھ یکجہتی میں ہے۔ ہم ان کی محفوظ اور تیز واپسی کے خواہاں ہیں، اور اِس کہانی کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.