منشور

آزادی اظہار پر ہمارا یقین: بولنے کے حق اور سننے کے حق پر۔ ہم آلات اظہار کی عالمی رسائی پر یقین رکھتے ہیں۔

اس حد تک کہ ہم ہر اس شخص کو قابل بناتے ہیں جو بولے کو زرائع اپنانا اور بولنا چاہتا ہے – اور ہر اس شخص کو جو بات کوسننا چاہتا ہے یا سننے کا زریعہ چاہتا ہے۔

شکریہ نئے آلات کا، جن کی بدولت اب گفتگو اور آوازیں اشاعتی زرائع اور زرئعہ ڈسٹربیوشن کے قبضے میں نہیں رہیں۔ اور نا ہی حکومتوں کے، جو کے خیالات اور گفتگو پر پابندی لگا سکیں۔ اب کوئی بھی اشاعت کی طاقت کا انتظام کر سکتا ہے۔ ہر کوئی اپنی خبریں دنیا کو بتا سکتا ہے۔

ہم بڑے فاصلے مٹا کر، دور دراز کے لوگوں سے تعلقات بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاکہ ایک دوسرے کو اور اچھی طرح جان سکیں۔ ہم مل جل کر اور مزید موئثر طریقے سے کام کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ہم براہ راست رابطے اور میل جول کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف مقامات کے لوگوں کا میل جوڑ زاتی، سیاسی اور طاقتور ہوتا ہے۔ ہم اس سیارے کے تمام شہریوں کےلئے آزاد، منصفانہ، شاندار، اور قابل تائید مستقبل کےلئے بین الاقوامی گفتگو کو ضروری سمجھتے ہیں۔

بطور شخصیات، اپنے کام اور آواز کے ساتھ ساتھ، ہم اپنی منزلوں اور مفادات کو پہچاننے اور ابھارنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی بات سننے، ایک دوسرے سے سیکھنے، سیکھانے،اور تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہیں.

ہم دنیا بھر کی آوازیں ہیں۔