نیپال کے کامی ریتا نے ریکارڈ کے مطابق 22 بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا

کامی ریتا شیرپا،48، نے ماونٹ ایورسٹ کو دنیا میں سب سے زیادہ بار سر کیا ہے۔ تصویر اجازت کے ساتھ استعمال کی۔

شیرپا کے پہاڑ گائیڈ کامی ریتا شیرپا نے بائسویں بار ماؤنٹ ایورسٹ، زمین پر سب سے زیادہ اونچا پوائنٹ، کو سر کیا۔ جس میں اے پی شیرپا اور فربا تاشی شیرپا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اسے ہر دفعہ 21 بار کیا ہے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

سابقہ ​​گائیڈ کامی ریتا نے اپنا سمٹ منگل کے روز، 15 مئی، 2018 کو دیگر نو چینی کوہ پیماوں کے ساتھ شروع کیا اور 16 مئی کو بدھ کی صبح تک سمٹ تک پہنچائی کی۔

ایورسٹ ٹور کمپنی، سات سمیٹ ٹریکز جہاں وہ شیرپا گائیڈ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، نے ان کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتایا۔

This morning 8:30 AM Kami Rita Sherpa made 22 successful ascents of Mt. Everest as a part of Seven Summit Treks Everest Expedition!

Congratulations to Kami Rita Sherpa!

8:30AM on 16th May 2018(Nepal time), Kami Rita summited the highest peak Everest (8,848m) for 22 times and broke the world record titled “Most ascents of Everest – Male.”

اس صبح 8:30 بجے کامی ریتا شیرپا نے 22 بار کامیابی سے  ایورسٹ کو سات سمٹ ٹریک ایوریسٹ مہم کے ایک حصہ کے طور پر سر کر لیا ہے!

کامی ریتا شیرپا کی مبارک باد!

8:30 بجے 16 مئی، 2018 (نیپال کے وقت)، کامی ریتا نے 22 بار سب سے زیادہ اونچی چوٹی ایورسٹ (8848 میٹر) کو سر کیا اور عالمی ریکارڈ کا عنوان “سب سے زیادہ ایورسٹ – مرد” اپنے نام کیا۔

شیرپا ایک تبتی نسلی گروہ کا نام ہے جو نیپال کے سب سے زیادہ پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھتا ہے اور جو انتہائی ہنرمند اور تجربہ کار کوہ پیما ہیں۔ تاہم، یہ لفظ نیپال کے باہر سے آنے والے لوگ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں کام کرنے والے گائیڈ اور کوہ پیماوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

شیرپا گائیڈ کے کام میں شامل ہے کوہ پیماوں کے لیے پہاڑوں پر رستوں کی تیاری، جگہوں میں رسے کو ٹھیک کرنا، اور ضروری اشیاء کی کٹ کو پہاڑ تک پہنچانا۔ یہ خطرناک کام ہے، لیکن نیپال میں اوسط آمدنی کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ 6،000 امریکی ڈالر مل جاتے ہیں۔ حکومت نے غیر ملکی کوہ پیماوں کے لئے لوکل گائیڈ کو لازمی بنا دیا ہے۔

کامی ریتا شیرپا کے باشندے ہیں اور سولوخومو ضلع کے تھامے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔  انہوں نے 1994 میں پہلی مرتبہ ایورسٹ پر چڑھائی کی، اور دنیا کے سب سے بلند چوٹی چڑھنے کے دوران عام طور پر کوہ پیماوں کے لیے یہ ایک بار کا کام ہو گا، لیکن ان کے لیے یہ ہر سال ایک رسم ہے۔

انہوں نے ایک طویل وقت تک پیشہ ورانہ رہنما کے طور پر، سیٹل پر مبنی تجارتی رہنمائی کمپنی، الپائن اسسنٹ انٹرنیشنل کے لئے  کام کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سات سمیٹ ٹریکز میں شرکت کی،  نیپال کی چلی ہوئی دوجنوں کمپنیوں میں سے ایک ہے جو باقاعدگی سے ایورسٹ پر کام کرتی ہے۔

انہوں نے ہمالیہ کے علاقوں میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند کافی چوٹیاں سر کی ہیں جن میں کےٹو، چوایو، لحوسٹے اور اناپرنا شامل ہیں۔

نیا عالمی ریکارڈ حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے مجھے بتایا:

Summiting Everest? It's just like another daily chore. These days we've technology and weather forecasting service which has made climbing Everest much easier.

سمیٹنگ ایورسٹ؟ یہ ایسے ہے جیسے روزانہ کا کام ہے۔ ان دنوں ہمارے پاس ٹیکنالوجی اور موسم کی پیشن گوئی کے آلات ہیں جس نے ایورسٹ پر چڑھنا آسان بنا دیا ہے.

کامی ریتا خبر بننے والے واحد نیپالی نہیں تھے۔ ہم آہنگی لہکپا شیرپا نے نویں بار چڑھ کر، دنیا میں کسی عورت کے لئے سب سے زیادہ ریکارڈ، اپنے پچھلے ریکارڈ کو توڑا۔

2018 کے دیگر اہم کوہ پیماوں میں سے اب تک آسٹریلوی سٹیو پلین ہیں جنہوں نے 117 دنوں میں سات بار سمٹ کا ریکارڈ بنایا اور چینی ڈبل امپتی جییا بوو ہیں۔

تاہم، کامی ریتا اپنے بچوں کو شیرپا گائیڈ کے طور پر اپنے راستے پر عمل نہیں کروانا چاہتے، بنیادی طور پر حالیہ برسوں میں پہاڑوں پر ہوئے نقصانات کی وجہ سے۔ 2014 اور 2015 میں پہاڑ ایورسٹ کے برفالے میں، بہت سے مریضوں میں مقامی رہنماؤں سمیت شیرپا بھی شامل تھے۔

4،000 سے زائد لوگوں نے ایورسٹ 7،000 سے زائد مرتبہ سر کی ہے۔ اور ہر سال، پہاڑی نے کوہ پیماوں کو آزمائش کے لئے چیلنج کیا ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.