جیسا کہ بہت سے لوگوں کے مشاہدے میں ہے، دنیا انٹرنیٹ کی آزادی کے لحاظ سے ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں، انٹرنیٹ کو سنسر کرنے کیلئے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں، جبکہ بلاگرز محض اپنی آواز بلند کرنے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔
ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ دن پہلے بہت سے مختلف گروپ اکھٹے ہوئے اور انہوں نے ایک آزادی کی قرارداد قلم بند کی جس پر Global Voices Advocacy دستخط کرنے والے شروعاتی گروپوں میں سے تھا . ابھی تک اس قرار داد پر ١٣٠٠ سے زائد گروپوں اور کمپنیوں نے دستخط کر دیے ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے. نیچے اس قرار داد کا متن موجود ہے اور آپ اس پر اپنا دستخط بھی کر سکتے ہیں. آپ اس قرارداد پر بہت سے گروپوں کے ساتھ سرگرم عمل بھی ہوسکتے ہیں۔ مثلاً، ایی ایی ایف ( EFF)، آزاد ابلاغ ( Free Press)، ایکسیس (Access)، اور حتیٰ کہ چیز برگر (Cheezburger)۔
مقدمہ
آئیں ہم ان اصولوں پر بات کریں جاری رکھتے ہیں – چاہے آپ اختلاف کریں یا اتفاق ، ان اصولوں پر بحث کریں، ترجمہ کریں، ان کو اپنا بنائیں، اور اپنے سماج میں اس کو عام کریں۔
انٹرنیٹ کو آزاد رکھنے میں ہمارا ساتھ دیجیے۔
اعلامیہ
ہم ایک آزادی انٹرنیٹ کے طرف دار ہیں۔
ہم شراکتی اور شفاف عمل کے ذریعے انٹرنیٹ پالیسی بنانے کی اور مندرجہ ذیل پانچ بنیادی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں:
اظہارِ رائے: انٹرنیٹ پر پابندی نہ لگائیں۔
رسائی: انٹرنیٹ کی تیز اور سستی رسائی سب کیلئے مکمن بنائیں
آزادی: انٹرنیٹ پر تعلق بنانے، اطلاعات کی رسائی، لکھنے، پڑھنے، دیکھنے، بولنے، سننے، علم حاصل کرنے، تخلیق کرنے اور نئے خیالات پیدا کرنے کی آزادی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔
تجدید فکر: بلا اجازت نئے خیالات تخلیق کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ نئی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، اور اگر کوئی انٹرنیٹ صارف موجد کی تخلیق کا غلط استعمال کرے تو اس کی سزا موجد کو نہ دو۔
پرائیویسی: پرائیویسی کا خیال رکھو اور لوگوں کو اپنی ذاتی معلومات کنٹرول کرنے کا مکمل اختیار دو۔