
کلکتہ روڈ پر رواں ایک پیلی ہندوستان ایمبیسیڈر ٹیکسی۔ (تصویر بشکریہ ڈی چکربورتی۔ کاپی رائیٹس ڈیموٹیکس 27/05/2014)
ہندوستان موٹرز نے حال ہی میں بھارت کی سب سے مشہور موٹر گاڑی ہندوستان ایمبیسیڈر کی پیداوار کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ گاڑی سب سے پہلے 1958 میں سڑکوں پر آئی۔ کٹنگ دی چائےپر سومیادیپ چوہدری نے ایک ان آفیشل اینیمیٹڈ گوگل ڈوڈل بنا کر اس کلاسیکی کار کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ گاڑی اب بھی ٹیکسی ڈرائیوروں، چندسیاست دانوں اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔