“ایران: “شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو

تہران میں سیکیورٹی فورسز، ٣ اکتوبر ٢٠١٢ – ماخذ: گرین سٹی

جمعرات، ٤ اکتوبر ٢٠١٢ کو تہران کے گرینڈ بازار میں تمام دکانیں بند تھیں، ایسا بدھ کو ایران کی قومی کرنسی کے زوال کے خلاف ہونے والی تاجروں اور دوکانداروں کی ہڑتال کے بعد ہوا. ایرانی انٹرنیٹ صارفین نے سیکیورٹی فورسز کی بازاروں میں موجودگی اور بند دکانوں سے متعلق مختلف ویڈیوز جاری کیں. حزب اختلاف کی ایک ویب سائٹ کلمہ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کئی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا.

“شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو”

تہران کے توپخانہ اسکوائر پر لوگوں نے “شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو” کے نعرے لگائے- ایرانی ریاست اس بات کا کئی دفعہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ شامی حکومت کے حق میں ہے، اور حالیہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے شام میں ایک ارب ڈالرز منتقل کیے ہیں. یہ اشتعال انگیز خبر اس وقت سامنے آئی جب ایران بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ایک بڑے مالی بحران کا شکار ہے.

 

تہران کے بازار میں سیکیورٹی فورسز

“ڈالر کو نیچے آنا ہوگا”

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.