فیچرڈ مضامین سے جولائی 2012
مضامین سے جولائی, 2012
افریقہ: نیلسن منڈیلا، تعصبات سے ماورا ایک شخصیت
نیلسن منڈیلا کی چرانوی سالگرہ پوری دنیا میں بنائی جارہی ہے، اور اس جشن میں افریقہ میں موجود فرانسیسی زبان کے انٹرنیٹ صارفین بھی پوری طرح شریک ہیں۔ اس وقت جبکہ خطے کے کئی ممالک مسائل کا شکار ہیں اور حقیقی رہنما کی تلاش میں ہیں، نیلسن منڈیلا کی شخصیت افریقی نشاتِ ثانیا میں یکتا ہے۔ ان کو پورا افریقی براعظم ایک قابلِ تقلید رہنما مانتا ہے۔ فرانسیسی بلاگروں نے منڈیلا کی زندگی اور ان کے مشن کی بے انتہا مدح سرائی کی ہے۔ وہ ان کو محبت سے 'مدیبا' کہتے ہیں۔
یمن: یمن ہماری نظر سے، ایک نمائش
یمنی صحافی اور بلاگر افرح نصیر سوشل میڈیا کے ذریعے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تصویری نمائش کے انعقاد کے لیے پیسے اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔۔ آپ بھی ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
مصر: ُمرسی میٹر کیا ہے؟
حسنی مبارک کے ۳۲ سالہ دور کے بعد مصر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔ ایک نئی کمپوٹر اپلی کیشن کے ذریعے محمد مرسی کے کیے گئے ۶۴ وعدوں کا احتساب کیا جائے گا۔
مصر: مصریوں کی طرف سے شامیوں کو مشورے
مصری با ذریعے ٹوئیٹر شامیوں کو کھل کر طنزیہ مشورے دے رہے ہیں۔ مثلاً، "ٹینکوں کے ساتھ تصویر نہ کھنچو" یا "دوسروں سے مشورہ لو"۔ دمشق سے خبر آئی ہے کہ شامی صدر کے قریبی ساتھی ایک دھماکہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان میں شام کے وزیر دفاع بھی شامل تھے، جن کے جانشین کا تعین ہو چکا ہے۔
مصر: جنسی تشدد کے خلاف پیغامات
مصر میں جنسی تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے خلاف زور بروز زیادہ سے زیادہ مصری آواز بلند کررہے ہیں۔ ۴ جولائی کو قائرہ کی نصر سٹی میں جوان مصریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس احتجاج میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں نے حصہ لیا اور جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کی۔
مصر: صدارتی امیدواروں کی مکمل فہرست
مصری بلاگر باساسم صابری نے مصری صدارتی امیدواروں کی مکمل فہرست شائع کی۔