مصر: ُمرسی میٹر کیا ہے؟

اس صفحہ پر تمام بیرونی لنکس انگریزی زبان میں ہیں۔

یہ مضمون مصری الیکشن ۲۰۱۱/۲۰۱۲ پر ہماری خصوصی تشہیر کا حصہ ہے۔

۲۴ جون کو مصر کے نئے صدر کا باضابطہ اعلان ہوا تھا۔ نئے صدر کا نام ہے محمد ُمرسی۔ اخوان المسلمین کے محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر ہیں۔ دوسرے امیدواروں کی طرح انھوں نے بھی اپنا صدارتی منشور پیش کیا، جس  کی بنا پر لوگوں نے انھیں ووٹ ڈالے۔

پر سوال یہ ہے کہ مصری عوام صدر مرسی کے وعدوں کا احتساب کیسے کریں گے؟ وائل گونم(Wael Ghonim) اس بارے میں ٹوئیٹر پر لکھتے ہیں:

@وال : #مرسی (مصر کے نومنتخب صدر) کی کارکردگی جانچیں  http://www.morsimeter.com (از @عزت کمال)

MorsiMeter, Tracking the performance of Morsi, the newly elected president of Egypt

مرسی میٹر، مصر کے نومنتخب صدر کی کارکردگی جانچنے کا آلہ

 

اس کمپوٹر اپلی کیشن کو زاباتک، (@ زاباتک) نے بنایا ہے۔ اس بلامنافع کاوش کا مقصد رشوت، کرپشن سے پاک اور محفوظ مصر کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔ فیس بک صفحے[ar] پر وہ مرسی میٹر کی اس طرح وضاحت کرتے ہیں:

هذه محاولة لتوثيق ومراقبة أداء الرئيس المصري المنتخب محمد مرسي وفيها سيتم مراقبة ماتم انجازه وفق ما أقرّه د.محمد مرسي في برنامجه أول مائة يوم.

اس کاوش کا مقصد مصر کے نومتخب صدر، محمد مرسی، کی کارکردگی کا احتساب کرنا ہے۔ ہم اس بات کا احتساب کریں گے کہ انھوں نے حکومت کے پہلے ۱۰۰ دنوں میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر کس حد تک عمل کیا ہے۔

مصری انٹرنٹ صارفین نے اس بارے میں ٹوئیٹر پر اپنی رائے کا اظہار کچھ اس طرح کیا:

@MagedBk: لاجواب!!!  http://Morsimeter.com

@عمر کمال: مرسی میٹر برا خیال نہیں ہے۔لیکن اس بات کا تعین بھی ضروری ہے کہ کیے گئے وعدے خود کس حد تک قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی دفاعی پالیسی فضول ہے

@AbdoRepublic:  # صدر مرسی کی کارکردگی جانچنے کی ایک لاجواب کاوش۔ خدا حافظ آمریت۔

یہ مضمون مصری الیکشن ۲۰۱۱/۲۰۱۲ پر ہماری خصوصی تشہیر کا حصہ ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.