اس صفحہ پر تمام بیرونی لنکس انگریزی زبان میں ہیں۔
مصر میں جنسی تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے خلاف زور بروز زیادہ سے زیادہ مصری آواز بلند کررہے ہیں۔ ۴ جولائی کو قائرہ کی نصر سٹی میں جوان مصریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس احتجاج میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں نے حصہ لیا اور جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کی۔
جب سے عرب انقلاب کا آغاز ہوا تھا، مصریوں نے انٹرنٹ پر اور آف لائن، دونوں طریقوں سے جنسی تشدد اور تعصب کی پرزور مذمت کی۔ جون میں جنسی تشدد کے خلاف مارچ پر حملہ کیا گیا، مگر اس برای کے خلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔
۴ جولائی کے احتجاج کا مقصد جنسی تشدد کے خلاف اور محفوظ شہراہوں کے حق میں آواز بلند کرنا تھا۔ مآگد توفلس (Maged Tawfiles) بھی وہاں موجود تھے اور انھوں نے مندرجہ ذیل عکس کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے۔ (تمام تصاویر ان کی اجازت سے شائع کی جارہی ہیں):۔
1 تبصرہ