افریقہ: نیلسن منڈیلا، تعصبات سے ماورا ایک شخصیت

نیلسن منڈیلا کی چرانوی سالگرہ پوری دنیا میں بنائی جارہی ہے، اور اس جشن میں افریقہ میں موجود فرانسیسی زبان کے انٹرنیٹ صارفین بھی پوری طرح شریک ہیں۔ اس وقت جبکہ خطے کے کئی ممالک مسائل کا شکار ہیں اور حقیقی رہنما کی تلاش میں ہیں، نیلسن منڈیلا کی شخصیت افریقی نشاتِ ثانیا میں یکتا ہے۔ ان کو پورا افریقی براعظم ایک قابلِ تقلید رہنما مانتا ہے۔ فرانسیسی بلاگروں نے منڈیلا کی زندگی اور ان کے مشن کی بے انتہا مدح سرائی کی ہے۔ وہ ان کو محبت سے ‘مدیبا’ کہتے ہیں۔

زبان اور جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ایک شخصیت

اگر ۲۲ سالوں بعد بھی نیلسن منڈیلا کی کہانی انتی ہی عام ہے، تو یہ اس امر کی نشانی ہے کہ ان کی جدوجہد آج بھی اتنی ہی اہم ہے اور اب بھی معاشی میدان میں بہتری کی گنجائش باقی ہے۔  فرانسیسی زبان کے کئی انٹرنیٹ صارفین نے ان کو مختلف انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے:

سنیگال میں، گری گری نیوز سے تعلق رکھنے والی باباکار (Babacar) ‘مدیبا’ کو ان الفاظ میں سالگرہ مبارک کہتی ہیں [fr]:

 Toute l'équipe de rédacteurs de notre magazine en ligne Panafricain souhaite un joyeux anniversaire à Nelson Mandela à l'occasion de ses quatre vingt quatorze ans. Intiment nommé “Madiba”, Nelson Mandela est le symbole de de l'Afrique du sud et de toute l'Afrique pour sa lutte contre l'apartheid avec l'ANC

ہماری افریقی میگزین کی پوری ادارتی ٹیم نیلسن منڈیلا کو ان کی چرانوی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ نیلسن منڈیلا عرف ‘مدیبا’ جنوبی افریقہ اور سارے افریقہ کے لیے ایک مثال ہیں جنہوں نے افریقی قومی کانگرس (ANC) کے ساتھ مل کر نسلی عصبیت کے خلاف کامیاب جدوجہد کی۔

مڈغاسکر میں لیبرٹی ۳۲ اسوسیئشن منڈیلا کا ایک قول نقل کرتی ہے:

“تعلیم وہ ہتھیار ہے جس سے دنیا کو بدلا جاسکتا ہے” – نیلسن منڈیلا

وہ مزید لکھتے ہیں[fr]:

 Alors, allons éduquer les jeunes, les citoyens et pourquoi pas nos dirigeants?

پھر کیوں نہ ہم اپنے نوجوانوں، شہریوں، اور رہنماوں کو تعلیم دیں؟

نائف ویب زائن (Naif WebZine) کی کمیلی شوئت (Cammile Chauvet) اس سالگرہ کی خصوصی اہمیت  اس طرح بیان کرتی ہیں [fr]:

Les hommes naissent. Les hommes vivent Les hommes meurent. Les mauvais ouvriers ont droit à l’oubli. Ceux qui œuvrent encore. Ceux qui ont œuvré doivent être toujours présents dans nos pensées et dans nos actes, nous devons en permanence les vénérer, et Nelson Mandela est de ceux que nous devons vénérer…

لوگ پیدا ہوتے ہیں، جیتے ہیں، اور پھر مر جاتے ہیں۔ جن لوگوں نے کوئی کارنامہ انجام نہ دیا ہو، وہ بھلا دیےجاتے ہیں۔ لیکن ابھی بھی ایسے لوگ زندہ ہیں جو اپنے احداف کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔ اور وہ لوگ جنہوں نےاپنے احداف حاصل کرلیے ہوں، ان کو ہمیشہ ہمارے خیالات اور عمل میں زندہ رہنا چاہیے۔ نیلسن منڈیلا ان ہی لوگوں میں سے ہیں جن کی عزت کرنا ہم پر لازم ہے۔۔۔

نیلسن منڈیلا جوہانسبرگ میں۔ تاریخ: ۱۳ مئی ۱۹۹۸۔ ذرائع: Wikimedia Commons

ٹوگو میں افریقی قومی کانگرس سے تعلق رکھنے والے ریناڈ توّی (Renaud Towe) اپنے خطبے [fr] میں کہتے ہیں :

à partir de 1996, Thabo Mbeki prend la gestion quotidienne du pays et en décembre 1997 la présidence de l’ANC. Mandela lui laisse progressivement le pouvoir, en douceur, ce qui contribue à la stabilisation politique du pays. Il quitte complètement la tête de l’État le 16 juin 1999, date anniversaire des évènements de Soweto (..) (Cependant) le manque de cohésion sociale, les injustices, les inégalités économiques entre Blancs et Noirs persistent, malgré l’apparition d’une classe moyenne noire. Cette situation déclenche une certaine colère parmi les dirigeants noirs, particulièrement ceux de l’ANC, à présent divisé entre les adeptes de la coexistence pacifique avec la minorité blanche et les partisans du règlement de compte, des nationalisations, des saisies de fermes (..) Le rêve d’une « Nation arc-en-ciel » n’est plus véritablement la priorité au sein de l’ANC.

سن ۱۹۹۶ کی شروعات میں ثوبو مبیکی (Thabo Mbeki) نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور دسمبر ۱۹۹۷ میں افریقی قومی کانگرس کا صدر بن گیا۔ منڈیلا نے ان کو بتدریج طاقت منتقل کی، جس کی وجہ سے ملک کی سیاسی صورتِ حال میں بہتری آئی۔ انھوں نے ۱۶ جون ۱۹۹۹ کو ریاست کی صدارت سے مکمل طور پر استعفٰی دے دیا۔ اس ہی روز سویتو بغاوت شروع ہوئی تھی۔۔۔  لیکن سیاہ فام میڈل کلاس ابھرنے کے باوجود، سماجی اور معاشی ناانصافی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ اس وجہ سے کئی سیاہ فام رہنماوں میں غصہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔ یہ غصہ بلخصوص افریقی قومی کانگرس میں صاف ظاہر ہوتا ہے جو اس وقت سفید فام اقلیت کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ رہنے یا کھیتوں کی درستی اور قومیانا کرنے کی پالیسی پر صاف بٹی نظر آتی ہیں (۔۔۔) “ہفت رنگی قوم” کے خواب کو افریقی قومی کانگرس میں اولیت حاصل نہیں رہی ہے۔

“۵۴ سے ۱” کی طرف سے منڈیلا کو اور ان کے فلسفہِ اوبونتو کو خراج تحسیسن

نظریاتی تعصبات سے ماورا ایک شخصیت

منڈیلا کا بحثیت ایک سیاسی رہنما کے کردار کو افریقی بلاگروں نے خوب سرایا ہے۔ کانگو کے علاقے برازے ویلا (Brazzaville) میں مینگوا میا بیانگو (Mingwa Mia Biango) نے میڈیلا کی ۱۹۹۴ والی تعارفی تقریر کا فرانسیسی ترجمعہ شائع کیا ہے۔ وہ مزید لکھتی ہیں [fr]:

Président d’une Afrique du Sud assumant sa diversité, il alternera, au fil de son mandat, les succès et les échecs mais saura, à l’issue de celui-ci, ne pas s’accrocher au pouvoir et céder la main, donnant ainsi un dernier exemple à d’autres leaders du continent.

بحثیت جنوبی افریقہ کے صدر کے منڈیلا نے اختلافات کو قبول کیا۔ ان کو اپنے دور میں کئی نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن آخر میں، وہ طاقت سے چپکے نہیں رہے، بلکہ وزارت سے دست بردار ہوگئے۔ اور یوں انھوں نے براعظم کے تمام رہنماوں کے لیے ایک مثال قائم کردی

کوت داوواغ میں بن اسمعیل منڈیلا کا نظریاتی تعصبات سے بالا ہوکر سیاسی منصوبہ بندی کرنے پر ان کو داد دیتے ہیں [fr]۔ وہ ایک ویب سائٹ (l'Intelligent d'Abidjan) پر لکھتے ہیں:

Nelson Mandela était le véritable exemple de l'opposition politique, apaisée. Ce grand animateur des ”agoras” de l'ANC, en compagnie de Olivier Tambo, n'a jamais voulu prendre le pouvoir politique, ni à la tête de l'ANC, ni à la tête de l'Etat Sud-africain par les armes, jusqu'à son emprisonnement. Même prisonnier, Nelson Mandela avait mené une opposition civilisée, face au ”pouvoir blanc” sud-africain dont la gouvernance se reposait sur le développement séparé, ou l'apartheid. Excellent opposant, Nelson Mandela parlait aux Blancs sud-africains avec politesse, courtoisie. Même réputé grand combattant, il avait le respect pour ses adversaires et avait fait sa spécialité, la liberté des noirs sud-africains.

نیلسن منڈیلا پرامن سیاسی حزب اختلاف کی ایک حقیقی مثال ہیں۔ اولیور ٹمبو (Olivier Tambo) اور وہ کبھی بھی سیاسی طاقت یا افریقی قومی کانگرس کی صدارت حاصل کرنا نہیں چاہتے تھے۔ نہ ہی وہ کسی مسلحہ جدوجہد کے ذریعے جنوبی افریقہ کے صدر بنے کی خواہش رکھتے تھے۔ حتٰی بحثیت ایک قیدی کے بھی انھوں نے جنوبی افریقہ کی حکومت کے نسلی  تعصبات کی پالیسی کا جمہوری طریقوں سے مقابلہ کیا۔ ایک لاجواب کردار، نیلسن منڈیلا نے سفید فام لوگوں سے عزت اور شائستگی کے ساتھ بات کی۔ اگرچہ وہ ایک بڑے سیاسی جنگبو تھے، لیکن وہ اپنے مخالفین کی ہمیشہ قدر کرتے تھی۔ انھوں نے سیاہ فام لوگوں کی آزادی کو اپنا مقصد بنالیا تھا۔

کانگو کی ویب سائٹ، ای وینٹس آر-ڈی-سی (Events RDC)، نے منڈیلا کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے[fr] :

Il n’ya pas de meilleur hommage que nous puissions rendre à l’héritage de Madiba que le développement de notre nation dans une société civile active qui roule de façon désintéressée, retrousse ses manches et fait une différence.

مدیبا کے ورثے کا اس سے بہتر کوئی خراج نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی قوم کو ایک ایسے فعال تعمیری معاشرے میں تبدیل کریں، جو بےغرضی کے ساتھ سماجی ترقی کی بےلوث جدوجہد میں مصروف ہوجائے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.