کیوٹو میں موسم خزاں ہے، یعنی Leaf-peeping ‘پتا نمائی’ کا وقت ہوا چاہتا ہے

日本京都-嵐山夜燈

رات میں جلتی روشنیاں۔ آراشیاما، کیوٹو (日本京都-嵐山夜燈) by Flickr user Keiko Shih.

ہر موسمِ خزاں میں جاپان کے تمام پہاڑی علاقوں میں کویو (紅葉) یا درختوں کے رنگین پتوں کے باعث زندگی کی نئی لہر دوڑ جاتی ہے۔ خزاں میں (leaf-peeping) “لیف پِیپنگ یا پتا نمائی” ایک قدیم جاپانی رواج چلا آرہا ہے– یہاں تک کہ جاپان کا قومی سیاحتی ادارہ (JNTO) “خزاں کے پتوں تک راہنمائی” کے نام سے کتابچہ شایع کرتا ہے، جس میں پورے جاپان کے بارے میں درج کیا جاتا ہے کہ کہاں اور کس وقت خوبصورت ترین خزاں کے رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔

タノシカッタ #嵐山 #天龍寺 #着物

A post shared by 菅井 剛 (@go.0128) on

مجھے آج بہت لطف آیا۔ #arashiyama #Tenryuji #kimono

ایک سیاحتی مقام کے طور پہ، کیوٹو خزاں کے رنگ دیکھنے کیلئے سرفہرست رہا ہے۔ یہ شہر، جو جاپان کا پرانا دارالحکومت تھا ، پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور اس کے چاروں اطراف میں دیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ نتیجتاً ہر موسمِ خزاں میں انسٹاگرام اور ٹویٹر پہ خزاں کے پتوں کی تصاویر کا ایک سیلاب ہوتا ہے۔

آراشیاما، جو کہ کیوٹو کے مغربی نواحی علاقے میں ہے، جاپان میں موسمِ خزاں کے رنگ دیکھنے کیلئے لازمی جگہوں میں سے ایک ہے۔ کیوٹو کے غیر مقامی افراد اور اکثر غیر جاپانی افراد بھی آراشیاما میں ساگانو کے بانس کے جنگلات کو فوراً پہچان جاتے ہیں۔

#bambooforest #arashiyama #kyotojapan #beautifulkyoto #travelgram

A post shared by Anri (@anrikyoto) on

آراشیاما میں دریائے اوئی پر بنا پُل بھی سیاحوں میں ایک مقبول ترین مقام ہے۔ ہر سال خزاں میں ٹوگتسُوکیو پل بہترین نظارے کو عکسبند کرنے کے متمنی سیاحوں سے کھچا کھچ بھرا رہتا ہے۔

You're the sky~ Everything else is just the weather ☁?⛄??? #deep #ladyaniatravelog #shizukagoingsolo #kyoto⛩ #arashiyama #japan??

A photo posted by 《Nuraina Abdul Majid》 (@lady_ania) on

آراشیاما کی بلندی پہ موجود پہاڑیاں خزاں کے رنگا رنگ پتوں کے ساتھ ساتھ کیوٹو کا مشرقی سمت میں ایک شاندار نظارہ دیتی ہیں۔ یہ اوکوچی ماؤنٹین وِیلا (大河内山荘 Ōkōchi Sansō)  سے لیا گیا ایک نظارہ ہے ۔

آراشیاما میں تینریو مندر  (天龍寺, Tenryū-ji) بھی ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ یہ چودھویں صدی عیسوی کا زین مندر اپنے باغات اور خزاں کے رنگوں کے باعث جانا جاتا ہے۔

京都 嵯峨野 清凉寺 11月中旬の紅葉?その8 清凉寺の弁天堂 #京都紅葉 #清凉寺 #銀杏 #嵯峨野 #canon

A post shared by 野口美容室 松本市?? (@noguchibiyousitu) on

نصف نومبر میں تینریو مندر آراشیاما میں موسمِ خزاں کے رنگ۔

京都 嵯峨野 清凉寺 11月中旬の紅葉?その9 清凉寺の弁天堂 #京都紅葉 #清凉寺 #銀杏 #嵯峨野 #canon

A post shared by 野口美容室 松本市?? (@noguchibiyousitu) on

نصف نومبر میں تینریو مندر آراشیاما میں موسمِ خزاں کے رنگ۔

京都 嵯峨野 清凉寺 11月中旬の紅葉?その7 清凉寺の弁天堂へ #京都紅葉 #清凉寺 #銀杏 #嵯峨野 #canon

A post shared by 野口美容室 松本市?? (@noguchibiyousitu) on

نصف نومبر میں تینریو مندر آراشیاما میں موسمِ خزاں کے رنگ۔

چاول کے بھنے ہوئے ڈانگو  ڈمپلنگ موسمِ خزاں کی پسندیدہ سوغات ہے۔

آراشیاما میں گھومتے ہوئے میتاراشی ڈانگو (میٹھی سویا ساس کے ساتھ چاول کے ڈمپلنگ ) کھانا سب سے اعلیٰ ہے۔

دن کے اختتام پہ ایک ٹویٹر صارف نے جاپان کے لازم و ملزوم خزاں کے پھول کوسموس (Cosmos bipinnatus)، “خزاں کے چیری بلاسم” کو عکس بند کیا ہے۔ (アキザクラ, aki no sakura)

خزاں میں “بکھرے ہوئے بادلوں” کا آسمان

آراشیاما اور کیوٹو میں موسمِ خزاں کی مزید تصاویر دیکھنے کیلئے انسٹاگرام پہ ان ہیش ٹیگز کو فالو کریں۔  #京都 اور #嵐山

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.