کے تازہ ترین مضامین Muhammad Farhan سے اکتوبر, 2011
یمن: شام اور یمن کیلئے فتح یافتہ جمعہ
یمن اور شام دونوں کے انقلابی، جو جابر حکمرانوں اور ظالم حکومتوں کے خلاف مہینوں سے مظاہرے کرتے رہے ہیں ، نے جمعہ کے مظاہروں میں یکجہتی دکھائی۔ شام اور یمن کیلئے فتح یافتہ جمعہ پر ، دونوں ممالک کے مظاہرین نے باہمی ہم آہنگی اور مل بانٹ کر کام کیاجس میں انہوں نے نہ صرف متحدہ نام استعمال کیا، بلکہ بینرز، نعرے اور اوڈیو اور ویڈیو مواد بھی یکساں تھا۔