مضامین بمتعلق پاکستان

کراچی ہوائی اڈے پر بے باک حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

  9 جون 2014

پاکستان کے مصروف ترین ہوئی اڈے یعنی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کے پرانے ٹرمینل کی عمارت پر اتوار کو دیر رات عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے شدید حملے کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسلح افراد نے مبینہ طور پر وی وی آئی پی نقل و حرکت یا حج پروازوں کے لئے مختص پرانے ٹرمینل سے داخل ہوئے،تاہم دونوں ہوائی اڈے ایک ہی رن وے استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان میں امریکی ڈرونز کی “خفیہ” جنگ کے حوالے سے دستاویزی فلمی

  9 مارچ 2014

ہم نے پاکستان میں اور اس سے باہر صحافی، سرگرم کارکنان اور ماہرین سے فاٹا کے قبائلی علاقوں میں ہونے والی لڑائی کے اثرات کے متعلق بات کی کہ یہ کیوں اور کیسے ممکن ہے، اور کیسے ہم مواد اور تصاویر کو جاری کر کے اس مسلئہ کو مزید واضح طور پر سامنے لا سکتے ہیں۔

ویڈیو: آنسو ساز گوگل ‘ری یونین’ اشتہار نے بھارت اور پاکستان بھر میں دل گرما دئیے

  17 دسمبر 2013

حال ہی میں گوگل بھارت کی طرف سے مختصر اشتہارات کی ایک سیریز کا آغاز ہوا جس میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک سرچ انجن دلوں کے مابین پل کا کام کرتا ہے اس سلسلہ وار اشتہار کے پانچ حصے ہیں جیسے کہ 'سونف'، 'کرکٹ'، 'انار کلی'، اور 'بغیر چینی کے'، لیکن جو اشتہار سب سے زیادہ دیکھا گیا وہ 'ری یونین' یعنی ملاپ کے نام سے ہے جو کہ اب تک 15 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

افغانستان و پاکستان کا مشترقہ بلاگ : پڑوسی کو سمجھنا

  24 نومبر 2012

اپنے پڑوسیوں کو تو ہم بدل نہیں سکتے، مگر اپنے برتاؤ اور پڑوسیوں کے ساتھ اپنے ناتے کو ضرور بہتر کر سکتے ہیں. یہی مقصد ہے جرمن سیاسی فاؤنڈیشن فیڈرش-ایبرٹ-سٹیفنگ (Friedrich-Ebert-Stiftung) کے ٢ مرحلوں پہ مبنی اس پروجیکٹ کا جس کا نام "افغان-پاک صحافی تبادلہ پروگرام: پڑوسی کو سمجھو" ہے۔

پاکستان: فساد کے بعد – صفائی مہم برائے امن

  12 اکتوبر 2012

کیا پاکستانی کبھی بھی اس جذباتی اور نفسیاتی صدمے سے باہر آسکتے ہیں جو اس ملک نے جمعے کو دیکھا؟ ان کو ضرور اس سے نکلنا ہوگا۔ انہیں اپنے جذبات کو قابو میں لانا پڑے گا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا. اس صفائی مہم کے ذریعے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ نوجوان اپنی اغلاط سے رجوع کرسکتے ہیں، اور اپنے آپ کو بدلنے کے خواہشمند بھی ہیں۔

پاکستان میں شیعہ برادری کا قتل جاری

  13 ستمبر 2012

سولہ اگست ٢٠١٢ کو اسلحہ بردار دہشت گردوں نے ایک بس کو مانسہرہ کے علاقے میں روکا، اس میں سے ٢٠ شیعہ مسلمانوں کو اتارا اور انھیں گولی مار دی. یہ پچھلے چھ مہینوں میں اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ یہ بس پاکستان کے پہاڑی علاقے گلگت ، جو کہ ایک مشہور سیاحت کا مقام ہے، کی طرف جا رہی تھی۔

پاکستان: براہ راست نشریات کے دوران ایک ہندو لڑکے کا قبولِ اسلام

  1 اگست 2012

خصوصی رمضان پروگراموں کی نجی ٹی-وی چینلوں پر بہت چرچا ہے. متنازعہ ٹی-وی میزبان مایا خان نے اپنے رمضان پروگرام میں ایک مذہبی عالم کو دعوت دی، جنہوں نے ایک ہندو نوجوان لڑکے کا مذہب براہ راست نشریات کےدوران تبدیل کیا۔ لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس لڑکے کا مذہب جبر کے تحت تبدیل کروایا گیا ہے۔