مضامین بمتعلق سیاست

فلسطین کا اقوام متحدہ میں علامتی درجہ

فلسطین کی اقوام متحدہ میں علامتی شمولیت کی خبر کو انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے سرد ردعمل ملا. انہوں نے یہ سوال کیا کہ اس علامتی عمل سے فلسطینیوں کو کیا حاصل ہوگا؟ خاص کر کہ وہ فلسطینی جو اسرائیی قبضے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

9 دسمبر 2012

افغانستان و پاکستان کا مشترقہ بلاگ : پڑوسی کو سمجھنا

اپنے پڑوسیوں کو تو ہم بدل نہیں سکتے، مگر اپنے برتاؤ اور پڑوسیوں کے ساتھ اپنے ناتے کو ضرور بہتر کر سکتے ہیں. یہی مقصد ہے جرمن سیاسی فاؤنڈیشن فیڈرش-ایبرٹ-سٹیفنگ (Friedrich-Ebert-Stiftung) کے ٢ مرحلوں پہ مبنی اس پروجیکٹ کا جس کا نام "افغان-پاک صحافی تبادلہ پروگرام: پڑوسی کو سمجھو" ہے۔

24 نومبر 2012

شام: انقلاب اور وسیم الجزايري کی مصوری

وسیم الجزیری ایک نوجوان شامی گرائفیک ڈزائینر ہیں جنہوں نے اپنے بلاگ اور فیس بک صفحے کے ذریعے پرامن طریقے سے شامی عوام کی جدوجہد کا ساتھ دیا ہے۔ ان کی مصوری کے نمونے یہاں دیکھے جاسکتے ہیں۔

17 نومبر 2012

پاکستان: فساد کے بعد – صفائی مہم برائے امن

کیا پاکستانی کبھی بھی اس جذباتی اور نفسیاتی صدمے سے باہر آسکتے ہیں جو اس ملک نے جمعے کو دیکھا؟ ان کو ضرور اس سے نکلنا ہوگا۔ انہیں اپنے جذبات کو قابو میں لانا پڑے گا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا. اس صفائی مہم کے ذریعے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ نوجوان اپنی اغلاط سے رجوع کرسکتے ہیں، اور اپنے آپ کو بدلنے کے خواہشمند بھی ہیں۔

12 اکتوبر 2012

“ایران: “شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو

جمعرات، ٤ اکتوبر ٢٠١٢ کو تہران کے گرینڈ بازار میں تمام دکانیں بند تھیں، ایسا بدھ کو ایران کی قومی کرنسی کے زوال کے خلاف ہونے والی تاجروں اور دوکانداروں کی ہڑتال کے بعد ہوا. ایرانی انٹرنیٹ صارفین نے سیکیورٹی فورسز کی بازاروں میں موجودگی اور بند دکانوں سے متعلق مختلف ویڈیوز جاری کیں. حزب اختلاف کی ایک ویب سائٹ کلمہ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کئی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا.

8 اکتوبر 2012