· فروری, 2014

مضامین بمتعلق - شہری میڈیا. سے فروری, 2014

اکیس فروری کو اپنی مادری زبان میں ٹویٹ کریں

اٹھتی آواز  18 فروری 2014

1۔ بروز جمعہ 21 فروری کو اپنی مادری زبان میں ٹویٹ کریں اور بتائیں کہ شہری میڈیا پر مادری اور علاقائی زبانوں کا استعمال کیوں اہم ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔ 2. آپ اپنی مادری زبان میں کئے گئے ٹویٹ کا انگریزی ترجمہ بھی شامل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کا پیغام پڑھ اور سمجھ سکیں۔ 3. انتہائی اہم ہدائت: اپنے ٹویٹ میں مندرجہ زیل ہیش ٹیگ لازمی شامل کریں۔ imld14# # کے نشان کے ساتھ اپنی زبان کا نام لکھیں مثال کے طور پر #Urdu 4. #imld14 دنیا بھر میں اس موضوع پر کیا بات ہو رہی ہے جاننے کے لئے اس ہیش ٹیگ کو فالو کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی زبان کے حوالے سے بنایا گیا ہیش ٹیگ بھی فالو کر سکتے ہیں اور ان لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں جنکو آپ پہلے سے نہیں جانتے۔ 5. کسی اور کی ٹویٹر آکاؤنٹ بنانے اور اسے استعمال کرنے میں مدد کریں، تاکہ وہ بھی اپنا اکاؤنٹ بنا کر ٹویٹ کر سکیں۔