بچوں کا ایک گیت اور آسٹریلیا کی مقامی زبان میں اس کے تراجم

زبان اور تہذیب چاہے مختلف ہو لیکن خوشی سے بھرپور بچوں کی آواز ایک عالمگیر حیثیت رکھتی ہے۔ مارِن گامو نامی گیت کچھ ایسا ہی کام کر رہا ہے۔ یہ گیت سکول کے بچوں اور اساتذہ کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کی مدد سے آسٹریلیا کی ابورجینل اور ٹارس سٹریٹ جزائر سے باسیوں کی زبان کو ترویج تھی جا سکے۔

گانے کے افتتاحی بول ان دونوں زبانوں میں “جسم” ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کی زبان ویراجری میں مرین جسم کو کہتے ہیں اور اس کے لئے ٹارس سٹریٹ کی کالاو کاواو یا زبان میں لفظ گامو استعمال ہوتا ہے۔

یہ گیت فرسٹ لینگویجیز آسٹریلیا اور اے بی سی سپلیش کے زیر احتمام ایک دوستانہ مقابلے کا بھی حصہ ہے۔ مقامی زبانوں کے بولنے والوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو انگریزی میں اس کے بول سکھائیں۔

پہلا شعر۔ آنکھ اور کان (تین بار)۔
دوسرا شعر۔ ہاتھ اور پاؤں (تین بار)۔
تیسرا شعر۔ ٹانگ اور بازو (تین بار)۔
چوتھا شعر۔ سر اور پیٹ (تین بار)۔

جب بچے یہ گیت سیکھ جاتے ہیں تو کمیونیٹی سے کہا جاتا ہے کہ اس گیت کو اپنی مقامی زبان میں ترجمہ کریں۔ اور بلآخر کمیونیٹی اور اسکول کی مدد سے تیار کئے گئے گیت کو مقابلے کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جاتا ہے۔

مارِن گامو ویب سائیٹ پر طلبا اور اساتذہ کی مدد کے لئے مثالوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلین ہم نصابی و نصابی سرگرمیوں کی بھی تفصیل موجود ہے جو خصوصاً اس پراجیکٹ کے لئے تیار کی گئی ہیں۔ وہ سوالات بھی دئے گئے ہیں کہ جن کو استعمال کرتے ہوئے طلبا سے ان کی زبان کے متعلق گفتگو کی جا سکتی ہے:

جماعت کے لئے سوالات:

  • کیا اس ویڈیو میں جسم کے اعضاء کے لئے جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں ان میں اور آپ کی زبان میں ہونے والے الفاظ میں کوئی مماثلت ہے؟
  • کیا ایسی کوئی وجہ ہے کہ جس کے تحت یہ گیت آپ کی زبان میں صحیح طور پر ترجمہ نہیں ہو سکتا؟
  • اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

یہ سلسلہ دو سال جاری رہے گا تاکہ تمام اسکولوں کو اس پراجیکٹ کو اپنے کام کو کرنے کے لئے مناسب وقت مل سکے۔ اس مقابلے کے منتظمین کو امید ہے کہ مارِن گامو آسٹریلیا کی سو سے ذائد مقامی زبانوں میں گایا جائے۔

مارِن گامو کا ایک مقصد یہ بھی ہے اسکولوں، طلبا اور مقامی اساتذہ کے ساتھ مل کر خطہ کی مقامی زبانوں کو زندہ رکھا جا سکے۔ بہت سے اساتذہ کو بھی ان زبانوں کی مکمل معلومات نہیں اسی لئے ویب سائٹ پر کراس نصابی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مدد سے طلبا کو اپنا کام آن لائن دیکھ کر ایک خاص قسم کی ترغیب ملتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Screenshot from Guarang language video.

گوارنگ زبان کی ویڈیو کا عکس

اس سلسلہ کی اولین جمع کروائی گئی ویڈیو کوئنز لینڈ کے ایک ایک اسکول کی ہے کہ جہاں بچوں نے گوارنگ زبان میں مارِن گامو گایا۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.