اگر مقامی افراد مقامی کھانے کی تعریف کریں تو اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے، جبکہ اگر باہر سے آئے ہوئے افراد مقامی کھانوں کے بارے میں بات کریں تو اس کا مطلب بالکل ہی مختلف ہوتا ہے۔
ایک غیر ملکی کی جانب سے @onlytajikistan کے تحت کئے جانے والے ٹویٹ تاجکستان میں بہت مقبول ہو رہے ہیں، اس استعمال کنندہ کی جانب سے پہلی بار ٹویٹ 2013 میں کی گئی۔ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ نہ صرف تاجکستان کے حوالے سے اپنے تجربات بتاتا ہے بلکہ تاجک کھانوں کا بھی خوب ذکر کرتا ہے کہ کیسے اس ملک کے کھانوں نے اسے ایک سبزی خور سے گوشت خور بنا دیا۔
آنلی تاجکستان کی جانب سے کئے گئے چند ٹویٹ درج ذیل ہیں۔
Only in #Tajikistan, when you admit you're a vegetarian, people say you should go see a doctor. Vegetarian = ill #onlyintajikistan
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan)
صرف تاجکستان میں ہی ایسا ہوتا ہے کہ اگر آپ کسی کو اپنے سبزی خور ہونے کا بتائیں تو آپ کو ڈاکٹری معائنہ کو مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاجکستان میں سبزی خوری کو بیماری سمجھا جاتا ہے۔
In #Tajikistan, bread tastes like it was baked in heaven #onlyintajikistan pic.twitter.com/QfJAIu04xq
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 14, 2013
تاجکستان میں روٹی ایسے معلوم ہوتی ہے کہ جیسے یہ جنت میں پکائی گئی ہو۔
Four courses have already been served. The host says it is “just the beginning”. And endless bottles of vodka #onlyintajikistan
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 15, 2013
کھانے کے چار دور چل چکے ہیں اور میزبان کا کہنا ہے کہ یہ تو بس شروعات ہے۔ اور اس کے ساتھ ووڈکا کی لاتعداد بوتلیں۔
I can't believe I was a vegetarian when I first arrived in Tajikistan #onlyintajikistan
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 16, 2013
مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ جب میں پہلی بار تاجکستان آیا تھا تو میں ایک سبزی خور تھا۔
I never liked green tea. But the green tea they serve in Tajikistan is simply fabulous. #onlyintajikistan
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 18, 2013
مجھے سبز چائے پسند نہیں تھی۔ لیکن جو سبز چائے تاجکستان میں نوش کی جاتی ہے وہ لاجواب ہے۔
Having lived in #Tajikistan for several months now, I feel vegetarianism = evil pic.twitter.com/czkz6Gmq1j
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 20, 2013
تاجکستان میں چند ماہ رہنے کے بعد اب مجھے لگنے لگا ہے کہ سبزی خوری ایک گناہ ہے۔
Another proof that vegetarianism = evil pic.twitter.com/PBCIXxjQvr
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) November 20, 2013
یہ ایک اور ثبوت ہے کہ سبزی خوری ایک گناہ ہے۔
One thing I will definitely miss about #Tajikistan when I leave is the great food.
— Only in Tajikistan (@onlytajikistan) February 11, 2014
میں جب تاجکستان سے واپس جاؤں گا تو مجھے یہاں کے شاندار کھانے بہت یاد آئیں گے۔