- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

گلوبل وائسز پر اس ہفتہ: آزادی نہ کہ قبضہ

زمرہ جات: بھارت, پورٹو ریکو- امریکہ, چین, میانمار (برما), نیپال, - شہری میڈیا., Censorship, انسانی حقوق, جنگ اور تنازعات, مظاہرے, گلوبل وائسز پوڈکاسٹ

اس ہفتہ ہم آپ کو لئے چلتے ہیں چین [1]، نیپال [2]اور مقبوضہ کشمیر [3] میں۔ اس کے علاوہ ہم نے گلوبل وائسز کے ایک معاون اینجل کیرون سے پورتوریکو کی جانب سے امریکی مالی کنٹرول بورڈ کی مخالفت [4] پر بھی بات کی، اور ہم نے گلوبل وائسز کے لکھاری ٹھانٹ سن سے بھی میانمار [5]میں ایک سرکاری اہلکار  کی کم ہوتی مقبولیت پر بھی گپ شپ کی، اس سرکاری اہلکار نے بنیاد پرست بودھ قوم پرست گروپ کے خلاف بات کرنے کی ہمت کی تھی۔

اس قسط میں کشولے مکھرجی، وشال مانو، سنجیب چوہدری، اوئوان لام، اینجل کیرون، اور ٹھانٹ سن کی تحاریر شامل کی گئیں۔ ہم اپنے ان تمام لکھاری اور مترجم خواتین و حضرات کے مشکور ہیں کہ جن کی بدولت یہ کام ممکن ہو سکا۔

گلوبل وائسز پر اس ہفتہ کی اس قسط میں کرییٹو کامنز کی فری میوزک ارکائیو سے لی گئی لائسنس شدہ موسیقی استعمال کی گئی، جن یں جاہزر کا گیت پلیز لسن کیئرفلی [6]، کارکاٹوا کا دی یونیورس فلف تھیوری [7]، ایلن سنگلے کا انامورفک ارکیسٹرا [8]، بلو ڈاٹ سیشنز کا آرگیامی 1726 [9]، فِل ریوز کا ڈرائیونگ می بیکورڈز [10] اور کورے گرے کا کارسرشینڈلر انسٹرومینٹل [11] شامل ہے۔

ساونڈ کلاؤڈ کے تھمبنیل میں استعمال کی گئی تصویر آندریس مستا [12] کے فلِکر سے لی گئی ہے کہ جو انہوں نے 2 جنوری 2012 کو جاری کی. (CC BY-NC-ND 2.0)۔