سری لنکا میں رمضان المبارک آپ کے تصور سے بھی آگے

Let's perform Salah! Image by @iamnjb via The Ramadan Project.

آؤ نماز کی طرف۔ تصویر بشکریہ رمضان پراجیکٹ کے @iamnjb۔

یہ تحریر سری لنکا کی ایوارڈ یافتہ شہری صحافتی ویب سائٹ گراؤنڈ ویوز پر پہلے شایع ہوئی۔ درج زیل تحریر مواد کی شراکت کے معاہدے کے ذیر تحت شائع کی جا رہی ہے۔

6 جون کی شام کو چاند نظر آنے کت ساتھ ہی سری لنکا میں رمضان کا باقائدہ آغاز ہوا۔ رمضان کا مہینہ جو کہ مسلمانوں کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اس مہینے کا سب سے اہم پہلو مسلمانوں کو صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا ہے۔ ایک اہم حقیقت یہ بھی ہے کہ رمضان صرف خھانے پینے سے دور رہنے کا ہی نام نہیں۔ گراؤںڈ ویوز نے لوگوں سے رمضان کے بارے میں انے کہ عقائد اور خیالات جاننے کے لئے بات کی اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ اس مہینے کی اجتماعی زندگی کے ساتھ ساتھ انفرادی اہمیت کیا ہے۔

"To me, Ramadan represents a time for the renewal of relationships." Image by @mufarris via The Ramadan Project.

“میرے لئے ماہ رمضان تجدید عہد کا وقت ہے۔” تصویر بشکریہ رمضان پراجیکٹ کے @mufarris

ملائشیا کی انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسلامک اسٹڈیز سے تعلق رکھنے والے امجد محمد سلیم کا کہنا تھا کہ “اس مہینے میں وقت کی قدر اور کھانے پینے سونے کے حوالے سے ایک نظم و ضبط کو اختیار کرے کے ہم اپنے آپ کے ساتھ ایک نیا آغاز کرتے ہیں۔”

رمضان انسان کے اپنے آپ کے ساتھ ایک نئے آغاز کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کے اپنے خدا سے رشتہ کو بھی ایک نیا آغاز فراہم کرتا ہے، اور روزہ اس میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مہنہ عزیز رشتہ داوں کا بھی ہوتا ہے۔ “یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ جب ہم مل کر روزہ کھولتے ہیں، اورمساجد کو رخ کرتے ہیں اس طرح ہمارہ کمیونیٹی کے ساتھ رابطہ اسطوار ہوتا ہے۔ رات کی اضافی عبادات میں ہمیں اپنے علاقے کو دیگر مکینوں سے بھی ملنے کا موقع ملتا ہے جو کہ اکثر ہمیں عام حالات میں نہیں مل پاتا۔ اگر دیکھا جائے تو ہمارا ہمارے معاشرے کے ساتھ بھی رشتہ گہرہ کرنے میں رمضان ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں ضرورت مندوں کے مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے، ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ جو مظلوم ہیں، اور اپنے وسائل ہمسائیوں کے ساتھ بانٹتیں ہیں۔

"You learn to be more compassionate so that you treat people as you wish to be treated.” Image by @nazlyahmed via The Ramadan Project

“ہم شفقت سیکھتے ہیں تاکہ ہم دوسروں کے ساتھ ویسے ہی پیش آئیں کہ جیسا سلوک ہم اپنے آپ کے لئے چاہتے ہیں۔” تصویر بشکریہ رمضان پاجیکٹ کے @nazlyahmed

یہ تمام پہلو پراسرار ہی رہتے ہیں – در حقیقت غیر مسلموں کے نزدیک رمضان ایک مرا ہوا مہینہ ہوتا ہے۔ اس حوالہ سے سلیم کا کہنا تھا کہ “کوئی نہیں جانتا کہ اصل میں ہوتا کیا ہے۔” اسی لئے رمضان پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا سلیم اس کے بانی ارکان میں سے ہیں۔ رمضان پراجیکٹ (فیس بک پیچ یہاں سے دیکھیں) کا مقصد اس مہینے کے متعلق عوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے اور لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ اس مہینہ میں مسلمان کن کن امتحانات سے گزرتا ہے۔

Images via the Ramadan Project at Instagram

رمضان پراجیکٹ کے انسٹاگرام سے لی گئی ایک تصویر

صلاحکار عبدل حالک عزیز کا کہنا ہے کہ “میرے لئے رمضان غور و فکر کا اور اپنے خدا کا قرب حاصل کرنے کا وقت ہے۔ یہ ایک روحانی ماحول میں اپنے حقائق کو ایک بہتر انداز میں جاننے کا وقت ہے کہ جو میرے مقاصد کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک روحانی بوٹ کیمپ کی طرح ہے۔”

فوٹوگرافر آمینہ نظار کا کہنا ہے کہ “یہ مہینہ مجھے اپنے آپ کے ساتھ اور دوسروں کے ساتھ صلح کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علم حاصل کرنے، گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت بیتانے، اور اپنی روح کی تعمیر کا موقع ملتا ہے۔ وہ وقت جو ہم عبادت میں صرف کرتے ہیں وہ اس بات کہ یاد دہانی ہے زندگی اچھے کھانے، کام، دولت، اور شہرتے سے کہیں بڑے مقاصد کا نام ہے۔”

"I look forward to Ramadan because it takes me on a spiritual retreat that keeps me grounded to what is important in life." Image by By @amjadms via The Ramadan Project

“مجھے رمضان بے حد پسند ہےکیونکہ یہ مجھے ایک ایسے روحانی اعتکاف ر لے جاتا ہے کہ جہاں مجھے ذندگی کی اہمیت اور دیگر اہم پہلوؤں پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔” تصویر بشکریہ رمضان پراجیکٹ کے @amjadms

1990 سے قائم خواتین کی تعلیم کے لئے کام کرنے والے ادارے المسلمات کی بانی رکن ڈاکٹر مرینہ طہ ریفائی کا کہنا ہے کہ، رمضان کا مہینہ ہمیں اپنی قوت ارادی کو مضبوط بنانے اور اپنے صبر کو جانچنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ ایسا ہے کہ جیسے ایک ماہ کی روکشاپ ہو کہ کیسے ایک اچھا مسلمان بنا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں توبہ کرنے اور گناہوں سے معافی مانگنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ ہم یہ سب چیزیں تقوی کے حصول کے لئے کرتے ہیں۔ اس ماہ میں اچھائی کے کام کرنا آسان لگنے لگتا ہے اس کی وجہ شائد یہ ہے کہ اس ماہ میں نیکی کا اجر کا کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

رمضان میں اکثر مسلمان ذکاۃ ادا کرتے ہیں، اپنی دولت میں سے ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں تاکہ ہو بھی اس مہینے میں اپنے مذہبی فرائض بخوبی ادا کر سکیں۔ رمضان کا مہینہ مسلم کمیونیٹی میں اتحاد پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Images via the Ramadan Project at Instagram

رمضان پراجیکٹ کے انسٹاگرام سے لی گئی ایک تصویر

میڈیکل کے طالبہ حسنہ نواس کا کہنا ہے کہ رمضان ایک خاص وقت ہوتا ہے۔ ہر عبادت کا ثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے، خاص طور پرشب قدر (حکم کی رات) کو، یہ وہ رات ہے جس میں قران نازل ہوا۔ “یہ قمری مہینہ دن بھر بھوکا رہنے اور شام کو پیٹ بھر کر کھا لینے کے لئے ہی نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس کا مقصد محض عید کی تیاری کرنا ہے۔ اس ماہ کی اصل روح تو اس میں ہے کہ ہم ضرورت مندوں کا دکھ سمجھ سکیں بھوکے بچوں اور جانوروں کے لئے ہمارے دل میں ہمدردی پیدا ہو سکے۔ ہر دن ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے اللہ کا قرب حاصل کر سکیں اور وہ تمام اچھے کام کر سکیں جو ہم عام دنوں میں نہیں کر پاتے۔”

حلال ایکریڈیشن کونسل کے ڈائریکٹر اور مسلم کونسل آف سری لنکا کے اہم رکن محمد حشام کے مطابق، رمضان صرف روزہ رکھنے، خود عکاسی اور بہتری کا ہی مہینہ نہیں، بلکہ یہ تو مسلمانوں اور غیر مسلموں میں باہمی رشتہ کو مضبوط کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ “کھانے پینے کی اشیاء اور سحری میں کانجی (دلیہ کی ایک قسم) بانٹنے اور افطار میں بریانی بانٹنے اور مہینہ کے اواخر میں وٹالاپن تقسیم کرنا ایک بہت عمدہ روائت ہے۔” حشام نے مزید کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ غیر مسلم بھی جزبہ خیر سگالی کے تحت دفاتر، تعلیمی مراکز، اور عوامی مراکز میں مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں۔

i

رمضان پراجیکٹ کے انسٹاگرام سے لی گئی ایک تصویر

بھائی چارے کی یہ فضا اس سال مزید اہمیت کی حامل ہو گئی ہے جس کی وجہ حال ہی میں آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہے۔ اس حوالے سے حشام نے کہا، “سیلاب کی تباہ کاری کے بعد ہم نے بہت سی ایسی مثالیں دیکھیں کہ جس میں مسلمان، بدھ مت، ہند، اور عیسائی شہری مل کر فلاحی کاموں اور ایک دوسرے کی مدد کر رہے تھے۔” مزہبی گروہ بھی اس عمل میں شامل ہیں اور انہوں نے سب کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کام کرنے کا پیغام دیا۔ نورہالیزا ایم این نوفر کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو دیکھیں:

سوشل میڈیا پر بھی نئے چاند کی آمد کو منایا گیا، عالمی رہنماؤں حتاکہ کارٹون کرداروں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان مبارک، امید ہے آپ سب کے لئے یہ ماہ بابرکت رہے۔

گو کہ سری لنکا نسلی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کا شکار ہے، لیکن مشکل وقت میں شہری مل کر تمام اختلافات بھلا کر اور جزبہ اتحاد کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

تمام تصاویر جو اس تحریر میں استعمال ہوئیں وہ رمضان پراجیکٹ کی ملکیت ہیں، رمضان پراجیکٹ کولمبو کے بیشتر فوٹوگرافروں نے شروع کیا۔ کوئی بھی بغیر مزہب کی تقسیم کے اس میں حصہ لے سکتا ہے اور تصاویر کی مدد سے اس مہنہ کو سری لنکا میں کیسے منایا جاتے ہے اس کی عکاسی کرسکتے ہیں۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.