کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں”حلال” انٹرنیٹ کے اشتہارات

halal

ٹورنٹو کے سکاربورو محلے میں دیکھا گیا اشتہار. تصویر بذریعہ سارا علیمردانی جو انکی اجازت سے استعمال کی جا رہی ہے۔

[اس مضمون میں شامل تمام ویب لنکس انگریزی ویب پیجز تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔]

2012 میں جب ایرانی اہلکاروں نے ورلڈ وائڈ ویب سے علیحدہ ایک قومی انٹرنیٹ کا نظام تخلیق کرنے کی کوششیں شروع کی تو ایران کے اس نیشنل انٹرانیٹ نیٹ ورک پراجیکٹ کا غیر رسمی نام حلال انٹرنیٹ پڑ گیا۔

[انٹرانیٹ سے مراد ایسا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے جو صرف کسی ادارے کے اندر مقامی طور پہ ان کمپیوٹروں کے مابین فائلز اور دیگر معلومات بانٹنے کی سہولت مہیا کرے ۔ ]

لیکن اب یوں لگتا ہے کہ ٹورنٹو میں اسی نام سے ایک “انٹرنیٹ تنظیم” انٹرنیٹ روابط کو سنسر کر رہی ہے۔

“حلال” انٹرنیٹ اب ایرانی انٹرانیٹ کا مسئلہ نہیں پر ٹورنٹو میں ایک گرامرکا مسئلہ ہے۔ “مسٹیک کلکز دی ویب لنک؟” [غلط کلک کیے ویب لنک؟]

$200 میں تو میں حرام والے کو ہی ترجیح دیتا ہوں :))

ایران کے انٹرانیٹ پراجیکٹ کے ساتھ اسکے تعلقات اور اشتہارمیں غیر واضح اور گرامرکی غلطیوں سے بھرپور تحریری نقشے کے علاوہ بظاہراس سافٹ ویئر کی کوئی قابلِ رسائی ویب سائٹ یا تقسیم کیلئے پلیٹ فارم نہیں ہے۔

اشتہار کا تعلق والدین کے ان مختلف گروپوں سے ہے جو اونٹاریو صوبے کی لبرل [سیاسی جماعت] کے جنسی تعلیم کے نصاب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ گروپ قدامت پسند [سیاسی] جماعت کے ممبران، اسقاطِ حمل کے خلاف تحریکوں کے ساتھ جڑی مختلف اتحادی تنظیموں اور قدامت پسند یا مضبوط عقیدے والے مہاجرین پہ مشتمل ہیں۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.