- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

  اسکوپٹارا: موسیقی کاانوکھاآلہ

زمرہ جات: لاطینی امریکہ, اسپین, پاکستان, کولمبیا, - شہری میڈیا., ترقی, جنگ اور تنازعات, سائنس, فنون لطیفہ اور ثقافت, موسیقی

اگر آپ سمجھتے ہيں کہ ايک بندوق سے کچھ اچھا حاصل نہيں ہو سکتا تو آپ کو”escopetarra [1]” ‘آیسکوپیٹارا‘ نامی گٹار کو جاننے کی ضرورت ہے۔آیک ایسا موسیقی کی آلہ جو کہ  اے-کے 47 اور گٹار کے ملاپ سے بنا ہے۔ آیسکوپیٹارا ایک ہسپانی لفظ ہے جو کہ “escopeta” بندوق، اور “guitarra”  گٹار، کا امتزاج  ہے۔

اپنے ہسپانوی زبان میں  کیے گیے پوڈ کاسٹ میں، کولمبیا کے موسیقار سیزر لوپیز [2] بتاتے ہیں کہ کیسے انہوں نے اسے بنایا، ان کو کس طرح کے  تکنیکی مسائل  درپیش ہوئے اور کیسےانہوں نے اسے ایک مخصوص آواز دی۔

دنیا میں اے کے 47  کسی بھی دوسری بندوق سے زیادہ موجود ہیں ۔بشکریہ کہ اس  ہتھیار کو بنانے میں غیر معمولی طور پر بہت کم قیمت لگتی ہے۔ اے کے 47 کی تعداد 30-35 ملین ہے اور اس اعداد مہں ابھی غیر قانونی طور پر بنائے جانے والےاے کے 47 شامل نہیں ہیں۔

“Primero, el AK 47 es el arma que más muertos le ha causado al planeta Tierra en toda su historia. Es el arma que se ha usado en Sudáfrica, Medio Oriente, Centro América, en Colombia”, dijo [3] López en entrevista con la cadena estadounidense Univision.

“سب سے پہلے یہ کی اس سیارے میں اے کے 47 سے مرنے والوں کی تعداد کسی بھی ہتھیار سے زیادہ ہے. یہ جنوبی افریقہ، مشرق وسطی، وسطی امریکہ اورکولمبیا میں بھی استعمال ہوتا ہے، “ایک  امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک، یونی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں لوپیز نے کہا۔

 

سب سے پہلے اسکوپٹارا 2003 میں ایک ونچیسٹر رائفل [4] اور سٹراٹوکآسٹر [5] الیکٹرک  گٹار  سے بنایا گیا۔