پیٹرول کی قلت ملک بھر میں بجلی اور گیس کے شارٹ فال اور توانائی کی عدم فراہمی کی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے ، پیٹرول ایک ایسی بنیادی چیزہے جس کی قمیت سے دوسری اشیائے صرف کی قیمتیں بھی براہ راست متاثرہوتی ہیں ،
درآمد شدہ تیل کی قلت کا سلسلہ وسط جنوری سے شروع ہوا جب متعلقہ حکام کو درپیش مالی مسائل کے باعث تیل کی غیر منظم اوربے ترتیب رسد کی گئ ۔
ملک کو اسی فیصد فیول سپلائی کرنے والا پاکستان اسٹیٹ آئل، پیسے ختم ہونے اور بینکوں کی جانب سے مزید قرضے کی فراہمی سے انکار پر، ملک میں تیل کی طلب پورا کرنے کا کوئی متبادل تیار کئے بغیر دسمبر 2014 میں پیٹرول کی درآمد نہیں کرگئی ۔
جس کے باعث پیٹرول پمپس پر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، کوئی خالی پوتلوں میں پیٹرول بھرنے کے لیے چلا آیا تو کہیں پیٹرول کی عدم فراہمی کے باعث ملک میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال بدتر ہوگی۔ دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتون میں ہونے والی گراوٹ سے اس بحران میں بہت حد تک اپنا کردار ادا کیا۔
پاکستان نے بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسی دوران دو سے تین بارایندھن کی قیمتوں کو کم کیا ہے
اس وقت پیٹرول تین ماہ میں مسلسل کمی کے بعد ایک سو تین روپے سے کم ہوکر 78 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے ۔
Petrol shortage emerges in various cities after price slashed http://t.co/NH3wLDviHP pic.twitter.com/PV9457n9sv”
— Gladiator (@FarahGladiator) February 1, 2015
#Petrol #Shortage emerges in various cities after … – #Pakistan #Pricecut #Punjab – #NewsInsight pic.twitter.com/0n6xEUq7GN
— Gleam Info (@GleamInfoBlog) February 1, 2015
قیمت میں کمی آتے ہی پیٹرول کی مختلف شہروں میں قلت
ایک تاجر ہارون رشید نے ٹوئٹر پرطنزیہ انداز میں لکھا کہ
Drastic price drop causes shortage instead of massive surplus. Only in Pakistan #PetrolCrisis
— Haroun Rashid (@HarounRashid2) January 21, 2015
یہ صرف پاکستان میں ہو سکتا ہے کہ قیمت میں کمی آنے سے آمدنی پڑنے کی بجائے قلت بڑھ گئی۔
پیٹرول کی قلت کا زمہ دار اوگرا ہے جس کی یہ ناکامی ہے کہ آئل مینو فیکچر کرنے والی کمپنیزسے تیل کے ذخیرے کے بارے میں معلومات کیوں نہیں رکھیں ،ہر بار عوام کو خوشخبری دینے کے لیے حکومت تیل کی قیمتون میں کمی کا اعلان تاریخ اطلاق سے پہلے ہی کردیتی تھی ،لیکن یہ خوشخبری اءل مینوفیکچرنگ کمپنیز کے لیے نہیں ہوتی تھی کیونکہ انہون نے پہلے ہی بڑھی قیمتون پر آءل کے اسٹاک کر رکھے تھے ،اس بار 20 دن کے لیے کیا جانے والا اسٹاک نہیں کیا گیا جس کے باعث یہ صورتحال ہوئی لیکن کچھ لوگون کا کہنا ہےکہ پیٹول کا یہ بحران مصنوعی تھا تاکہ آئل کی قیمتوں پر ہونے والے نقصان کو پورا کیا جاسکے ،اس کے باعث عوام افراتفری کا شکار ہوئی اور پیٹرول کی طلب میں اضافہ ہوگیا،اس صورتحال کا فاءدہ پیٹرول پمپ مالکان نے اٹھایا اور بلیک مارکیٹ میں پیٹرول بیچنا شروع کیا اور قیمت سے پانچ گنا برھا کر بیچا جس سے حکومت پر دباو بڑھا اور کارکردگی پر سوال بھی اٹھتے ہیں۔۔
تحریک انصاف کی نائب صدر ناز بلوچ نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ:
1 word for PMLN govt “incompetent”, they are blind to see the suffering & miseries of people. NS must step down #PetrolCrisis
— Naz Baloch (@NazBalochPTI) January 20, 2015
ایک لفظ ‘نا اہلی’ میں اس حکومت کی تمام کارکردگی بیان ہو جاتی ہے، حکومت کو لوگوں کی مشکلات نظر نہیں آ رہیں۔ وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
بحران کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے جنیوا میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم کا دورہ منسوخ کیا ،اور عوام سے پیٹرول کی قلت پر معذرت کی جبکہ پیٹرول بحران کے زمہ دارچار اہم بیوروکریٹس کو بھی فوری طور پر معطل کیا۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ :
میں اس بحران کی زمہ داری قبول کرتا ہوں اور اگر میرا استعفی بحران میں کمی کا باعث بن سکتا ہے تو مستعفی ہونے کو بھی تیار ہوں۔
جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے آپ کو معاملے سے بری الزمہ کرتے ہوئے اس بحران کو حکومت کے خالف سازش قرار دیا:
Ministry rules out reports of petrol shortage in the country http://t.co/U0MIiwpkeF #Pakistan pic.twitter.com/aLnr8agXDF
— BreakingNewsPakistan (@BreakingNewPak) February 1, 2015
وزارت خزانہ نے ملک میں پٹرول کی قلت کی اطلاعات کو رد کر دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے کوآرڈینیٹر جنید قیصر نے کہا کہ:
Now order Pizza delivery in queues at the nearest petrol pumps http://t.co/XGDn2D6mBZ #PetrolShortage #PetrolCrisis #PMLNPetrolChor
— Junaid Qaiser (@JunaidQaiser) January 21, 2015
اب اپنے قریبی پیٹرول پمپ پر قطار میں انتظار کرتے ہوئے اپنے لئے پیزا بھی آرڈر کیجئے۔
فروری میں پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں قیمیتیں کم ہونگی اور پیٹرول بحران اس سے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
حکومت نے عوام کو یٹرول کی گھٹتی قیمتوں کا فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی کا شکار نہ ہوں:
Petrol prices are falling in international market but there's been more reduction in Pakistan than in other Asian countries. Credit to Govt.
— Ashar Jawad (@AsharJawad) February 1, 2015
پیٹرول کی قیمت میں دنیا بھر میں کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں یہ کمی ایشیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
Pakistan is the only country in the world, which is providing petrol to its people at the cheapest prices: Information Minister
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 1, 2015
پاکستان دنیا کا وحد ملک ہے جو عوام کو کم ترین قیمت پر پیٹرول فراہم کر رہا ہے – وزیر اطلاعات کا بیان۔
پیٹرول کی قیمیتیں اگر ایسے ہی گھٹتی رہیں تو اس بات کا خدشہ ہے کہ پیٹرول کی قلت اور س بحران میں مزید خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے،،تاہم اس بحران کا حل تلاش کرنے سے قطع نظر متعلقہ ادارے ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں ،،جس سے صورتحال مزید خراب اور تشویشناک ہوسکتی ہے۔