- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

لاطینی امریکاخواتین پر تشدد کے خلاف ٹوئٹر پر سرگرم

زمرہ جات: لاطینی امریکہ, جمہوریہ ڈومینیکا, کولمبیا, - شہری میڈیا., عورت
Image tweeted by Mexican legislator Alejandro Montano Twitter user @lejandromontano. [1]

میکسیکو کے رکن اسمبلی آلی ھاندرو مونتانو @lejandromontano کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تصویر

خواتین پر تشددکے خاتمے کے عالمی دن [2]پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لاطینی امیریکیوں نے  ہیش ٹیگ کی سیریز کا استعمال کرتے ہوئے مہم کی حمایت کا اظہار کیا ،اس دن کو منانے کا آغاز ڈومینین ریپبلک اور کولمبیا سے ہوا۔

پچیس نومبر  انیس سو ساٹھ میں ڈومینیکن حکمران رافیل لیونیڈاز ٹروجیلو [3] نے تین خواتین سیاسی کارکنوں کی پھانسی کا حکم سنایا ،اور یہ ہی عمل ڈومینیکن ریپبلک میں آمریت کے خاتمے کی وجہ بنا ۔

جولائی انیس سو اکیاسی میں اٹھارہ سے اکیس جولائی تک کولمبیا کے شہر  بوگوٹا میں لاطینی امریکا اور کیریبین کے ہونے والے حقوق نسواں کے تحفظ کا اجلاس ہوا ، جس میں رافیل کے اس فیصلے کے خلاف اسی ممالک نے متفقہ طور پر یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا [2] ۔

خواتین پر تشدد نہ منظور [4] ،گلاب کی پتی سے بھی نہیں [5] ، کے ہیش ٹیگس کے ساتھ مہم سے حمایت کا اظہار کیا گیا ،، کولمبین اداکاروں ماونیکا فونسیا [6] اور جوان پابلو راو [7] نے بھی ٹوئٹر پر  اپنی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے سرخ لپ اسٹک لگا کر خواتین پر تشدد کے خلاف منائے جانے والے دن کی حمایت کا اظہار کیا ،انہوں نے ٹویٹ کیا

یوتھ کے لئے یوتھ کے ساتھ مل کر تبدیلی کی جانب ایک کوشش۔

ٹی وی میزبان اور ماڈل لارا پنزون [11] نے ٹویٹ کیا کہ:

#ForTheWomen [12]

بہترین مہم خواتین کے خلاف تشدد کے لئے دنڈ سے مستثنی کا اعتراف کرنے تک ہی محدود نہیں ۔ہے #NotEvenWithThePetalOfARose [5]

ڈومینیکا کی بیٹی سینز [11] نے زمہ داری نبھانے کا پیغام  دیا:

خواتین اور لڑکیوں پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

.#NoViolenceAgainstWomenDay [15]

میکسیکو کے رکن اسمبلی ایلیحاندرو مونٹانو [16] نے کہا کہ بہتر معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں خواتین کے  ساتھ بدسلوکی نہیں کی جاتی:

بہترین معاشرہ وہ ہے جو خواتین کے ساتھ بد سلوکی نہیں کرتا، ان کو دکھ اور تکلیف نہیں دیتا

#NoViolenceAgainstWomenDay [15]

ٹوئٹر صارف ایلی سینڈرا سانگلیا [18]نے اہم موضوع کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ کبھی کبھی خواتین پر خواتین ہی تشدد کرتی ہیں

بد ترین تشدد جو میں نے آج تک دیکھا ایک خاتون کا خاتون پر تشدد ہے۔ خاص کر شدت پسند خواتین کی جانب سے نسائی خواتین پر ظلم۔

ایک اور ٹوئٹرصارف نکیٹا اروبو [20] نے سب کو اس مہم کی حمایت کے اعلان کی دعوت دی:

بیٹیاں، بہنیں، آنٹیاں، مائیں، دادیاں، دوست، کزنز سب متحد ہیں۔

#NoViolenceAgainstWomenDay [15]

heforshe [23]کی ٹوئٹر مہم امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتو ن نے چلائی۔ خواتین پر تشدد کے خلاف [24]دن کولمبیا اور اس کے اطراف میں بھرپور طور پر منایا گیا ،جس میں جنسی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیا گیا ،جرنل ہمانم میں بھی اس موضوع پر تفصیلی طور پر تذکرہ کیا گیا۔
گلوبل وائسز نے بھی ہمیشہ ہی خواتین اورجنسی موضوعات سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اور اس سال جنسی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے 16 دن [25] کی آن لائن تحریک کا اجراء کیا۔