اکیس فروری کو اپنی مادری زبان میں ٹویٹ کریں

language-mattersگزشتہ چند سالوں میں ایسے حلقوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اپنی مادری زبان میں بلاگ لکھتے ہیں، ٹویٹ کرتے ہیں، یا دیگر سوشل میڈیا پیغامات میں اپنی مادری زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ رائزنگ وائسز پر ایسے کئی اقدامات کا تذکرہ کیا جا چکا ہے کہ جن میں شہری میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مادری زبان کے حوالے سے قابل قدر کام کیا گیا ہو۔

آن لائن پائے جانے والے مواد میں یہ بڑھتا ہوا تنوع اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی آن لائن گفتگو سے اپنی زبان اور اپنی ثقافت کا اظہار باقاعدگی سے کرتے ہیں۔ نوجوانوں میں اپنی مادری زبان میں دوسروں سے آن لائن رابطہ کرنے کا رجحان ناپید ہوتی زبانوں کو نئی زندگی دینے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

21 فروری کو مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن ایک بہترین موقع ہے کہ وہ جو آن لائن اور ڈیجیٹل میڈیا پر اپنی مادری اور علاقائی زبانیں استعمال کرتے ہیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔

رائزنگ وائسز نے لیونگ ٹنگ انسٹیٹیوٹ، انڈینجیرڈ لینگویج پراجیکٹ، اور انڈیجینیئس ٹویٹس کے تعاون سے مادری زبانوں کا عالمی دن ایک خاص ٹویٹر مہم کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آپ بھی حصہ بن سکتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ان لوگوں کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے جو کہ پہلے ہی سے اپنی علاقائی و مادری زبان میں ٹویٹنگ کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مزید لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ بھی ٹویٹر پر اپنی مادری زبان استعمال کریں۔

زیل میں اس مہم میں حصہ لینے کا طریقہ درج ہے:

1۔ بروز جمعہ 21 فروری کو اپنی مادری زبان میں ٹویٹ کریں اور بتائیں کہ شہری میڈیا پر مادری اور علاقائی زبانوں کا استعمال کیوں اہم ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔

2. آپ اپنی مادری زبان میں کئے گئے ٹویٹ کا انگریزی ترجمہ بھی شامل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کا پیغام پڑھ اور سمجھ سکیں۔ 

3. انتہائی اہم ہدائت: اپنے ٹویٹ میں مندرجہ زیل ہیش ٹیگ لازمی شامل کریں۔

  • imld14#
  • # کے نشان کے ساتھ اپنی زبان کا نام لکھیں مثال کے طور پر #Urdu

4. #imld14 دنیا بھر میں اس موضوع پر کیا بات ہو رہی ہے جاننے کے لئے اس ہیش ٹیگ کو فالو کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی زبان کے حوالے سے بنایا گیا ہیش ٹیگ بھی فالو کر سکتے ہیں اور ان لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں جنکو آپ پہلے سے نہیں جانتے۔ 

5. کسی اور کی ٹویٹر آکاؤنٹ بنانے اور اسے استعمال کرنے میں مدد کریں، تاکہ وہ بھی اپنا اکاؤنٹ بنا کر ٹویٹ کر سکیں۔

اس روز رائزنگ وائسز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہم اس طرح کی لا تعداد ٹویٹس دن بھر شامل کریں گے۔ اس مہم میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.