کی کڑی نگرانی پر کارٹون جمع کرائیں اور1000 ڈالر جیتیں NSA

Commander Keith Alexander on bridge

کمانڈر کیتھ الیکزینڈر کا کارٹون جو بھیجا ہے ڈونکے ہوٹے نے (CC BY-SA 2.0)

The Web We Want کارٹونسٹ، تخلیق کاروں اور آرٹسٹ کوآئن لائن کڑی نگرانی اور حقِ رازداری کے متعلق اصلی کارٹون بنا کر 11 فروری، 2014 کو The Day We Fight Back  کا ممبر بننے کی دعوت دیتا ہے۔ کارٹون سے NSA کے متعلق آگاہی میں اضافہ اور ماس ڈجیٹل کی کڑی نگرانی پر احتساب طلب کرنے میں ایسی مدد ملنی چاہیے کہ جو لوگوں کو کلِک اور شِیئر کرنے پر مجبور کریں۔

کارٹون جمع کرانے کی ختمی تاریخ 8 فروری ہے۔

انعامات:

پہلی پوزیشن:   1000 USD $

دوسری پوزیشن: 500 USD $

تیسری پوزیشن: 250   USD $

اُصول:

1۔ ہر شخص حصہ لے سکتا ہے۔

2۔ کام کو جمع کرا کے تخلیق کار اقرار کرتا ہے کہ یہCreative Commons 4.0 Attribution Share Alike  لائسنس کے تحت سند یافتہ ہے۔  جمع کرانے کی تعداد کی حد فی تخلیق کار مقررنہیں ہے۔

3۔ تخلیق کار اپنا نام یا فرضی نام فراہم کرے  گا۔ مزید ذاتی معلومات جیتنے والوں سے مانگی جاہیں گی – لیکن اُن کا اصل نام تخلیق کار کی درخواست  پر خفیہ رکھا جائے گے۔

4۔ جیتنے والوں کا 11 فروری، 2014 کو اعلان کیا جائے گا۔ جیتنے والوں کو ممبر The Web We  Want کی ایگزیکٹو کمیٹی چنے گی۔

5۔ انعام کی رقم اعلان کے 30 دن کے اندر جیتنے والوں تک پہنچا دیا جاے گا۔

جمع کرانا:

1۔ بذریعہ ای میل: اپنے ہائی ڈیفینیشن،   .jpg, .pdf, .svg     یا .png کارٹون کو  grants@webfoundation.org پر بھجیں اور ای میل کا موضوع سبجیکٹ میں یہ الفاظ درج کریں : کارٹون 8 فروری تک

2۔ بذریعہ ٹویٹر: اپنی تصویر کو اَپ لوڈ کر کے  پرہیش ٹیگ #webwewant کے ساتھ  @webwewant پر ٹویٹ کریں۔

3۔ اپنی قومیت اور اصل مُلک کا نام بتانا اختیاری لیکن انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.