!نیٹیزن رپورٹ: مجھے انکرپشن نہیں ملسکتی؟ ایران نے کریپٹوکٹ کو بلاک کر ڈالا

Cryptocat graphic. Photo by ChimpLearnGood via Flickr (CC BY-NC-ND 2.0)

Cryptocat graphic. Photo by ChimpLearnGood via Flickr (CC BY-NC-ND 2.0)

:اس رپورٹ میں مدد کی

Hae-in Lim, Lisa FergusonEllery BiddleJuan Arellano, Bojan Perkov, Richard Teverson, Katherine MacNamara, اور Sarah Myers.

گلوبل وائسز ایڈوکیسی کی “netizen report” بینالاقوامی چیلنجز، کامیابیوں اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ رائٹس کے ابھرتے ٹرینڈز کی تصویر دکھانے کی کوشش کرتی ہے. اس رپورٹ کا آغاز ایران سے ہوتا ہے، جہاں Cryptocat - ایک یوزر-فرینڈلی چیٹ انکرپشن ٹول – پچھلے ہفتے بلاک کیا گیا. یہ بلوگپوسٹ یوزرز کو یاد دلا رہا ہے کہ Cryptocat ایک “experimental سافٹ ویئر” ہے جو آپکی گھمبیر صورتحال میں مدد نہیں کرسکتا، جیسے کہ گورنمنٹ ٹارگٹنگ، جاسوسی یا کمپیوٹر بیکڈورس.
 
سرویلنس: وائر-ٹیپ قانون نے نائجیرین اکتیوسٹس کو پریشان کردیا!
نائجیریا میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سرویلنس لاء نیشنل اسمبلی کے دونوں چیمبرز میں پاس ہوگیا. سینئر ICT ایڈوائزر ٹو پریذیڈنٹ، Baba Jibrin Adamu کہتے ہیں کے ایڈمنسٹریشن ICT میں پناہ ڈھونڈے ہوئے مجرموں کی اکتیوتئیس کو ختم کرنا چاہتی ہے. یہ قانون ویسے تو آن لائن فنانشل فراڈ کو ڈیل کرتا ہے، مگر یہ پولیس کو بغیر وارنٹ کے فون اور انٹرنیٹ کمیونیکیشنز کو ٹیپ کرنے کا اختیار دیتا ہے. تنقیدنگار ڈرتے ہیں کہ ایسے قانون سے آن لائن اظہار پہ فرق پڑے گا. 
نلس ٹوروالڈس جو لینکس آرکٹیکٹ لیناس ٹوروالڈز کے والد ہیں نے یورپین پارلیمنٹ کے ماس سرویلنس کے سیشن میں یہ  انکشاف کیا کہ این اسی اے نے GNU/Linux سے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم میں چھپے ہوئے بیک دورس بنانے کے لئے کہا۔
تیونیشیا میں جلد ہی ایک نئی ٹیلی کامیونیکشن ایجنسی ICT سے متعلق جرا ئم کو انویسٹیگیٹ کرنے کے لئے بنائی جارہی ہے. اس ایجنسی میں بہت سی منسٹریز سے ممبرز شامل ہونگے، مگر کچھ کا خیال ہے کہ ایجنسی کو ایک بہتر مکینزم کی ضرورت ہے.    اکتیوسٹس نے ایجنسی کی سنسر شپ اور سرویلنس کے ایک نئے دور کی شروعات کے خلاف “Stop #A2T کمپین کا آغاز کیا ہے.
 
چائنیز حکومت قبائلی اقلیتی زبانوں میں کی جانے والی آن لائن کومیونیکیشن کی سرویلنس کیپیبلتی کو بڑھانے کی کوشش میں ہے. South China Morning Post کے مطابق نیا سسٹم ہان آفیسرز کو تبت اور Xinjiang کی ایریاز میں انٹرنیٹ وائس کالز، ٹیکسٹ، اور امیجز ٹریک کرنے میں مدد دیگا.
 UN آن لائن کومیونیکیشن کی پرائیویسی کے لئے ایک ریزولوشن پاس کرنے والا ہے. مگر، امریکی سفیر اس قرارداد کو روکنے کی کوشش میں ہیں کیونکے یہ قرارداد پرسنل انفارمیشن کی جاسوسی کو انسانی حقوق کے کی خلافورزی قرار دے گا. بینالاقوامی سرویلنس سسٹم کو پروٹیکٹ کرنے کے لیے اس قرارداد کا فوکس اللیگل سرویلنس کی جانب شفٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. 

 

UAE ایکٹوسٹ ٹویٹ کی وجہہ سے جیلبند!
ولید ال شیہی متحدہ عرب امارت کے ایکٹوسٹ ہیں جن کو دو سال کی جیل اور پانچ لاکھ درہم کا جرمانہ لگا ہے. ان کا قصور؟  انہوں نے “94 UAE” ٹرائل کے خلاف تویٹنگ کی. اس ٹرائل کو International Commission of Jurists نے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے. ولید ال شیہی Cybercrimes Decree میں پھنسنے والے دوسرے شخص ہیں. یہ لاء نومبر ٢٠١٢ میں پاسس ہوا تھا. 

 

آزادی اظہار: روس نے Pussy Riot، Mein Kampf کو چائلڈ پورن کے تحت بین کردیا

انڈیکس آن سینسرشپ نے روسی گورنمنٹ کی چائلڈ پورن کے تحت بین ہونے ویبسائٹس کو ٹریک کرنے کی کوشش کی۔ بلاک ہونے والی سائٹس: صدر پیوٹن کے خلاف لکھے گئے  آرٹیکلز، میں کامپف، منشیات سے متعلقہ مود، جوا، خودکشی اور پسی روائٹ .جو کے ایک مقید بینڈ ہے، شامل ہیں

GreatFire.org کے ٹیکنولاجسٹز نے چین کے گریٹ فائروال کو بائیپاس کرنے کے طریقے ڈھونڈ لئے. بلاکڈ کی گئی سائٹس کو مرر کیا جاتا ہے، جو کے پھر بڑی کمپنیزجیسے Amazon  کے ویب سرورز کے ذرئیے سرو ہوتی ہیں. “حکومت بغیر دوسرے سائٹس کو، جو کے بننڈ ہیں، افیکٹ کیے ان مرر سائٹس کو بلاک نہیں کرسکتی.” GreatFire.org کے بانی Charlie Smith نے کہا. 

کاپی رائٹ: “DMCA سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر ہم مقدمہ دائر کرینگے” WordPress کہتا ہے.

بلاگنگ پلیٹ فارم WordPress تین بلوگرز کے ساتھ ان لوگوں کے خلاف lawsuit دائر کررہا ہے جنہوں نے جھوٹے کیسز (DMCA (Digital Millenium Copyright  Act کے تحت دائر کیے. 

کچھ اچھی باتیں:

ورلڈ وائڈ ویب فاؤنڈیشن کی 2013 Web  Index for ریلیز ہوچکی ہے. Web Index دوسری چیزوں کے علاوہ ویب کی رسائی، کونٹینٹ کی ڈائیورسٹی، اور اس کے مختلف ممالک میں اثرات کو جاننے کی کوشش کرتی ہے. 

اشایتیں اور تحریری مواد:

نیٹیزن رپورٹ ای میل سے سبسکرائب  کریں.

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.