انٹرنیٹ کی سکیور براؤزنگ کرنے کے لئے نعے سال کے ١٠عزم

Global Voices Advocacy  پے ہم نے ہمیشہ انٹرنیٹ پے اظہار ے آزادی پے فوکس کیا ہے. ہم اپنے فیلو انٹرنیٹ یوزرز کی انٹرنیٹ پے سیکورٹی, censorship سے بچنے اور خود کو محفوظ کرنے کے لئے گائیڈز اور ٹولز پبلش کرتے رہے ہیں.

 

ہمارا اس نعے سال 2013 میں بھی یہی عزم ہے کہ ہم آپ کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں. اس کے لئے ہم رپورٹس اور گائیڈز پبلش کرتے رہینگے جو کہ citizen privacy journalism، online activism، surveillance، anonymity، advocacy جیسے بیشتر ایریاز پے مشتمل ہونگی.

سال ٢٠١٢ کے ختم ہونے کہ ساتھ ہم اپنے ریڈرز کے لئے ١٠ ایسی ریزولوشن پیش کر رہے ہیں جو مختلف ٹولز اور سٹریٹیجیز کے ذریعے آپ کو آن لائن اپنی حفاظت کرنے میں مدد کرینگی. ہمیشہ یہ یاد رکھیے کے کوئی بھی ایک تکنیک یا طریقہ آپ کو ١٠٠% تحفظ دینے کا واعدا نہیں کرسکتا. ہر وقت اپنے شعور اور ادراک سے خود کو مسلح رکھیں.

#1 موبائل فون استعمال کرتے وقت اپنی شناخت کو چھپائیں -
چاہے آپ ایک کمپنی ہوں جو اپنے کسٹمرز بڑھانے کے چکر میں ہو، یا ایک ایسی گورنمنٹ جس کو اپنے خلاف بولنے والوں کو ٹریک کرنا ہو، موبائل فونز آپ کے لئے ہی تو بناۓ گئے تھے. کوئی بھی اور ٹیکنالوجی اورول صاحب (Orwell) کے Dystopian Nightmare کو اتنی کامیابی سے حاصل  نہیں کر پائی. مگر اس کے باوجود ایسے کئی طریقے ہیں جن کی مدد سے موبائل فونز کو سکیور اور ہوشیاری سے استمال کیا جا سکے.

Orbot ایک فری، اوپن سورس اینڈرائڈ ایپلیکیشن ہے جو کہ Tor کے دنیا جہاں کے سرورز کو استعمال میں لاکر یوزر کی شناخت اور جگہ چپاتی ہے. یہ ایپلیکیشن Tor اور The Guardian Project کی مشترقہ محنت کا نتیجہ ہے.

#2 بہتر موبائل رپورٹنگ کے طریقوں کو اپنائیے -

آپ ایک پیشاور صحافی ہیں یا ایک میڈیا پروڈیوسر، ایک نظر “میڈیا کارکن کی ٹولکٹ بہتر اور محفوظ آن لائن موبائل پریکٹسز کے لئے” شاید آپ کے لئے بہت ہی فائدیمند ثابت ہو. یہ جامع گائیڈ انٹرنیوز نے مرتب کی ہے – جو کہ ایک ایسی non-profit organization ہے جو دنیا بھر میں مقامی میڈیا کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مگن ہے – میڈیا پروڈیوسرز کو خود کو اور اپنے سورسس کو موبائل فون استعمال کرتے وقت محفوظ رکھنے کے لئے بہت اچھی اور کارامند ریسورسز مہیا کرتی ہے.

#3  آن لائن نامعلوم (anonymous) رہیے -

اگر آپ websites اور گوورنمنٹس کی ٹریکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو Tor کا استعمال کرنا شروع کریں. Tor ایک فری براؤزر ہے جو آپ کے کی لوکیشن کو چھپانے کے لئے دنیا بھر کے رضاکار سرورز کو استعمال کرتا ہے. Tor کو ایک USB میں ڈاؤنلوڈ کرکے کسی بھی کمپیوٹر پے portable طریقے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.

#4 اہم اور بنیادی باتوں کو یاد رکھیے -

کچھ اہم اور بنیادی آن لائن حفاظتی اصولوں کی ہمیشہ خود کو یاد دلانا ایک بہت ہی اچھا قدم ہوگا. Google ویب پے سکیور رہنے کے لئے کچھ اہم ٹپس دیتا ہے

http://youtu.be/o5wC826_Z18

بنیادی  باتوں کے حوالے سے Electronic Frontier Foundation کا Surveillance Self Defense ان لوگوں کے لئے بہت فایدمند ہوگا جو دفائی ٹیکنالوجیز جیسے encryption، اور Virtual Private Networks(VPN)s کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں.

#5 مشکل وقت کے بارے میں بھی سوچئے -

ایسے بلاگرز جو کہ ایک آمریت ملک میں رہتے ہیں، یا پھر سینسیٹو ایشوز پے لکھتے ہیں، ان کے پاس ہمیشہ ایک contingency پلان ہونا چاہے. GVA کی Jillian C. York نے Electronic Frontier Foundation کے لئے لکھے ہوئے اس آرٹیکل میں کچھ بہت ہی کارآمند ٹپس دی ہیں.

#6 James Bond کی طرح براؤز کریں… کبھی کوئی سراغ نا چھوڑیں!

Lifehacker ہمیں linux-based، live-boot آپریٹنگ سسٹم Tails کے بارے میں بتا رہا ہے. یہ آپریٹنگ سسٹم یوز کرکے کسی بھی کمپیوٹر سے کوئی نقش چھوڑے بغیر براؤزنگ کی جاسکتی ہے. یہ تدبیر فولپروف تو نہیں ہے، مگر کچھ تو سیکورٹی دیتی ہے.

#7 اپنی پرائیویسی کی حفاظت کریں، آن لائن ٹریکنگ کو روکیں-

آپکی براؤزنگ آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے. ویب سائٹس اور آن لائن advertisers یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں اور خفیہ ٹریکنگ تکنیکس کو استعمال کرکے آپکی ذاتی انفارمیشن حاصل کرتے ہیں. EFF  کی یہ 4-step گائیڈ آپکو آن لائن پرائیویسی کی حفاظت کے بارے میں بہت معلومات دیگی.

آپ DuckDuckGo کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، جو ایک ایسی search engine ہے جو Google کی طرح پرسنل انفارمیشن اسٹور نہیں کرتی.

#8 ڈیٹا کی حفاظت کریں -

ہارڈویئر انکرپشن سافٹ ویئر، جیسے Truecrypt, آپکی ڈیٹا کی حفاظت کرتے ہیں. Truecrypt ایک بہت ہی چھوٹا، استعمال کرنے میں آسان اور فری سافٹ ویئر ہے جس کو اپنے ہر کمپیوٹر میں استعمال کرکے اپنی ڈیٹا کو سکیور کیا جاسکتا ہے کیوں کہ یہ آپکی ساری سٹوریج ڈیوائس کو کوڈ کرتا ہے نا کہ صرف ڈیٹا. یہ سافٹ ویئر سفر کے دوران یا بورڈرس کراس کرتے وقت آپکی ڈیٹا اور سینسیٹو فائلز کی حفاظت کرسکتا ہے.

Wikipedia پے آپکو alternative disk encryption software اور انکی سسٹم کے ساتھ compatibility کے بارے میں معلومات ملسکتی ہے.

#9 غیر مطلوب ڈیٹا کو ختم کردیں -

Delete كي  گئیں فائلز کو آسانی سے ریکوور کیا جاسکتا ہے. اس لئے یہ ضروری ہے کے سینسیٹو ڈیٹا کوerasure software programs کے ذرئیے  ڈیلیٹ کیا جائے. ایک ایسا ہی ٹول  Windows Eraser کے لئے موجود ہے. یہ ٹول ڈیٹا کو کئی بار اووررایٹ کر کے ختم کردیتا ہے.

 

#10  سینسر شپ کو مغلوب کیجئے -

ہم سب netizens کا یہ فریضہ ہے کہ اظہار ے آزادی کے حریفوں کو شکست دیں. یہ بہت ضروری ہے کیوں کہ انٹرنیٹ کا اصل مقصد تو لوگوں کا آزادانہ انداز میں کمیونیکیٹ کرنا ہی ہے، کسی بھی حکومت یا کارپوریشن کی مداخلت کہ بغیر.

Floss Manuals ایک نیتھرلنڈ کی  non-profit ارگنائزیشن – جو کہ فری سافٹ ویئر کے استعمال کو فروغ دیتی ہے – نے ایک بہت ہی کارآمد کتاب پبلش کی ہے جس کا نام   [PDF, 240 pages, 12 MB] “How To Bypass Internet Censorship

ہے. یہ کتاب ایسی تکنیک اور ٹولز کے بارے میں بتاتی ہے جس سے سنسر شپ کا مقابلہ کیا جاسکے. یہ ان ٹولز کے رسکس کے بارے میں بھی معلومات دیتی ہے. ایک لائٹ ویٹ “Quickstart” بھی  یہاں سے پڑھا جا سکتا ہے.

* * *

- Tactical Technology Collective's Security In A Box: A comprehensive set of digital security tools tailored for activists. Available in multiple languages.

- Access’ “A Practical Guide to Protecting Your Identity and Security Online and When Using Mobile Phones“. Also available in multiple languages.

گلوبل وائسز ایڈوکیسی کمیونٹی کا بہت شکریہ، جن کے تعاون سے اس پوسٹ کے ریسورسز کو کمپائل کیا جاسکا.

3 تبصرے

بات چیت میں شریک ہوں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.