- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

وہ مصر میں درختوں کو قتل کرتے ہیں

زمرہ جات: مشرق وسطی اور شمالی افریقا, مصر, - شہری میڈیا., فنون لطیفہ اور ثقافت, ماحولیات

 مائیکل ہنا، جو ایک مصری بلاگر اور فارماسسٹ ہیں، نے درختوں کے قتل اور قاہرہ کے مضافات ہلیو پولس میں قدیم ولاز کو منہدم کرنے کے متعلق اپنے رنج وغم کے سلسلے کو جاری رکھا، اور پام کے درخت کو ایک غنائی نظم [1] (عربی) لکھی.

تین ماہ پہلے، انہوں نے خطہ کے ممکنہ طور پر سب سے پرانے پام کے درخت کی تصویر اتاری. وہ بلاگ میں لکھتے ہیں:

لعل هذه كانت النخلة الأطول والأقدم في مصر الجديدة، عمرها من عمر الضاحية نفسها.
 شاید یہ پام کا درخت ہلیو پولس کا سب سے پرانا اور لمبا درخت تھا، اور ممکن ہے اس علاقے جتنا پرانا.
An old palm tree on Al Ahram Street [1]

ہلیو پولس مضافات میں، الارحم سٹریٹ میں ایک پرانا پام کا درخت

ہنا مزید کہتے ہیں :

الصور بالأعلى ملتقطة منذ حوالي ثلاثة أشهر. أمس مررت بالمكان، وفوجئت بأن شخصا ما قرر إنهاء حياتها، ولم يتبق منها سوى هذا. بقايا جذع ومجرد حفرة يحشر فيها الناس القمامة.
اوپر دی گئی تصویر تقریبآ تین ماہ پہلے لی گئی. کل میں اس جگہ سے گزرا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کسی نے اس کی زندگی ختم کردی– یہ چھوڑ دیا. بچا کھچا تنا اور ایک سوراخ جہاں لوگ کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں.
A hole, where people throw trash, where a palm tree once stood [1]

یہاں ایک پام کا درخت کھڑا تھا، لیکن اب لوگ اس سوراخ میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں