بلاگ فیسٹ ایشیا 2012 کی کمبوڈیا میں شروع

کمبوڈیا بلاگ فیسٹ ایشیا ۲۰۱۲ کی میزبانی کررہا ہے جس میں تقریباً ۲۰۰ افراد ایشیا کے کئی ممالک سے جمع ہونگے. یہ ایونٹ ۱ سے لے کر ۵ نومبر تک تاریخی شہر سیم ریپ (Siem Reap) میں منعقد کیا جارہا ہے. یہ اپنے سلسلے کا تیسرا بلاگ فیسٹ ہے جو کے پہلے ۲۰۰۹ میں ہانگکانگ اور ۲۰۱۲ میں پینانگ، ملایشیا میں انجام پایا تھا. ایونٹ منتظم امید کر رہے ہیں کہ بلاگ فیسٹ ہمیشہ کی طرح ایک ایسی جگہ بنے جہاں پر لوگ دلچسپی سے میڈیا اور ٹیکنالوجی کی معلومات آپس میں بانٹے:

بلاگ فیسٹ ایشیا ہانگکانگ اور ملایشیا میں منعقد ہوچکا ہے جس کا مقصد ٹیکنولاجسٹ، بلاگرز، سوشل میڈیا پر سرگرم لوگ اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ایک ایسا موقع دینا ہے جہاں پر وہ خطے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور ارتقاء کے بارے میں معلومات بانٹ سکیں اور دوسروں سے سیکھ سکیں.

:فِن سینٹل، جو خمربرڈ پر بلاگ لکھتے ہیں، اس ایونٹ کے لئے بہت پرجوش ہیں

لطف اندوزی اور تفری کے دن جلد ہی آنے والے ہیں. بلاگ فیسٹ ایشیا 2012 پہلی بار سیم ریپ, کمبوڈیا میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

رجسٹریشن کے عرصے میں، جو کہ اب ختم ہوچکا ہے، میانمار کے بلاگر کیو زے یا جنہوں نے پہلے دونوں بلاگ فیسٹ اشیا تقریبات میں شرکت کی ہے، اپنے سامعین کو اس بار کمبوڈیا میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کر رہے ہیں:

اگر آپ ایشیا کے بلاگرز سے ملنا چاہتے ہیں تو ابھی شامل ہونے میں دیر نہیں ہوئی. میں ہانگکانگ 2009 اور ملایشیا 2010 کی تقریبات میں جاچکا ہوں، بہت ہی دلچسپ! اب کمبوڈین بلاگرز یہ بلاگ فیسٹ ایشیا 2012 سیم ریپ میں نومبر ١-٥ آرگنائز کر رہے ہیں

اینڈی بروور، کمبوڈیا کے ایک بلاگر،  نے بھی بلاگ فیسٹ ایشیا کو خطے کے بلاگرز میں میل جول کی ایک اچھی جگہ سمجھتے ہیں:

اگر آپ خود بھی ایک بلاگر ہیں تو پورے ایشیا سے آنے والے بلاگرز سے ملنا ہی وہ چیز ہو جو آپ کی حوصلہ افزائی کرے۔

امید ہے کہ شروکاء اپنے ممالک میں انٹرنیت صارفین کو پیش آنے والی دشواریوں پر گفتگو کریں گے. اپنے خطے میں انٹرنیٹ کمیونٹیز کی ترقی کے علاوہ، اس سال کا بلاگ فیسٹ ایشیا انٹرنیٹ خودمختاری، آن لائن سماجی تعلقات اور انٹرنیٹ پر سیکورٹی کے ماہرین کو بھی ایک جگہ پر جمع کرے گا. گوبل وائسز پروجیکٹ (Lingua) پر بھی گفتگو ہوگی۔
اس ایونٹ کا افتتاح میزبان یونیورسٹی، بلڈ برائٹ، باضابطہ طور پر کرے گی. جب کہ اختتامی تقریب کی صدارت انفارمیشن کے وزیر کھیو کنہریتھ(Khieu Kanharith) کریں گے۔

نیچے بلاگ فیسٹ ایشیا 2012 کی تیاری کے دوران لی گئی کچھ تصاویر ہیں:

BlogFest Asia 2012, Cambodia

.سیکرٹریٹ یونیورسٹی کے سامنے ایک بینر لگانے کی تیاری کر رہا ہے. تصویر از لکھاری

BlogFest Asia 2012

بلاگ فیسٹ ایشیا 2012 کا بینرعوام کے لئے تقریباً تیار ہے. تصویر از لکھاری

فلپین سے شریک ٹونی کروز اپنی توقعات شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

 اس ایونٹ کا شاید سب سے اہم نکتہ ملکی رپورٹس ہیں جس سے ہمیں ایشیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے واقعات کا پتا چلے گا. ہم فلیپینوز (اہلِ فلپائن) بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کیا کرتے رہیں ہیں اور ہم سب سے اچھا کیا کرتے ہیں، وہیں ہم ایشیا میں اپنے پڑوسیوں کے بارے میں سننا اور جاننا چاہتے ہیں.

اس اجتماع کے اختتام پر ہم سب کے کئی اچھے اور نئے دوست بنے چاہیں، ایشیائی بلاگرز میں باہمی یکجہتی میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے سے ہم اپنی قومی کمیونٹیز کے لئے سوشل میڈیا پر کام کر کرسکتے ہیں. قومی سرحدیں (اور سرحدوں پر ہونے والے تنازعے) شاید ہمیں ایک دوسرے سے الگ کرتے ہوں، مگر ہمارا اظہارِ آزادی کا جذبہ جو نوشت، ویڈیو، تصاویر کے ذریعے ہو یا ٹیکنالوجی کے، ہمیں اکٹھا رکھے گا۔

ایونٹ کو فیس بک پر بھی فالو کیا جاسکتا ہے ,#blogfestasia12 ٹوئیٹر پراس ایونٹ کا ہیش ٹیگ

 

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.