- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

“ایران: “شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو

زمرہ جات: مشرق وسطی اور شمالی افریقا, ایران, - شہری میڈیا., اسلوب حکمرانی, سیاست, مظاہرے, معاشیات کاروبار
[1]

تہران میں سیکیورٹی فورسز، ٣ اکتوبر ٢٠١٢ – ماخذ: گرین سٹی

جمعرات، ٤ اکتوبر ٢٠١٢ کو تہران کے گرینڈ بازار میں تمام دکانیں بند تھیں [2]، ایسا بدھ کو ایران کی قومی کرنسی کے [3] زوال کے خلاف ہونے والی تاجروں اور دوکانداروں کی ہڑتال [4] کے بعد ہوا. ایرانی انٹرنیٹ صارفین نے سیکیورٹی فورسز کی بازاروں میں موجودگی اور بند دکانوں سے متعلق مختلف ویڈیوز جاری کیں. حزب اختلاف کی ایک ویب سائٹ کلمہ کی رپورٹ [5] کے مطابق بدھ کو کئی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا.

“شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو”

تہران کے توپخانہ اسکوائر پر لوگوں نے “شام کو اکیلا چھوڑ دو، ہمارے بارے میں سوچو” کے نعرے لگائے- ایرانی ریاست اس بات کا کئی دفعہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ شامی حکومت کے حق میں ہے، اور حالیہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے شام میں ایک ارب ڈالرز منتقل کیے [6] ہیں. یہ اشتعال انگیز خبر اس وقت سامنے آئی جب ایران بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے ایک بڑے مالی بحران کا شکار ہے.

 

تہران کے بازار میں سیکیورٹی فورسز

“ڈالر کو نیچے آنا ہوگا”