مصر: خلائی گاڑی ‘کیوروسٹی’ اور ڈاکٹرعصام محمد کوخراج تحسین

مریخ پر بھیجی گئی خلائی گاڑی کی کامیابی پر اہل مصر ناسا(NASA) میں موجود محقق ڈاکٹر عصام محمد حجی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عصام محمد حجی ایک سائنسدان ہیں جو مریخ پر زندگی تلاش کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

آج صبح پوری دنیا میں لوگوں نے کیوروسٹی کے مریخ پر اترنے کے تاریخی منظر کو دیکھا تھا۔

ٹوئیوٹر پر دی بیگ فرعون (TheBigPharaoh) لکھتا ہے:

عصام حجي، احد علماء ناسا و شارك في رحلة كيريوسيتي، تم فصله من جامعة القاهرة و لم يتم قبوله في الجيش المصري. خلص الكلام. ‎‪#MarsCuriosity
@دی بیگ فرعون: عصام حجی ناسا میں ایک سائنسدان ہیں جو کیورسٹی کی ٹیم میں شامل تھے۔ ان کو جامعہ قاہرہ سے نکال دیا گیا تھا اور مصری فوج میں شمولیت حاصل نہ ہو سکی۔ کہانی تمام ہوئی!

وہ مزید لکھتا ہے:

عصام حجي، احد علماء ناسا الذين شاركوا في رحلة كيريوسيتي للمريخ، لم يتم قبوله في الجيش المصري عشان بيتهته في الكلام. عسكر اغبياء.
@دی بیگ فرعون: عصام حجی ناسا میں ایک سائنسدان ہیں جو کیورسٹی کی ٹیم میں شامل تھے. ان کو فوج سے گویائی میں نقص کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔ جاہل فوج!
The Curiosity Rover casts a shadow in Mars' Gale crater while landing. Picture uploaded by NASA's Curiosity Mars Rover facebook page.

خلائی گاڑی کیوروسٹی مریخ کا سایہ ‘گال” نامی کھڈے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع: تصویر ناسا کی خلائی گاڑی کیوروسٹی کے فیس بک صفحہ سے لی گئی ہے۔

 

حسن یحیحیٰ لکھتے ہیں:

عصام حجي أحد العلماء المصريين في ناسا و بيدرس وجود الماء على الكواكب الأخرى .. إتفصل من كلية علوم في مصر عشان مرجعش من أجازته في ميعاده!
@حسن یحیحیٰ: عصام حجی ناسا میں مصر کے ان سائنسدانوں میں سے ہیں جو مریخ میں پانی کے وجود کے بارے میں اور دوسرے سیاروں کے بارے میں پڑھاتے ہیں۔ ان کو مصر کے سائنس کالج سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے اپنی تعطیلات لمبی کرلیں تھی۔

پروفٹیس لانا (Prophetess Lana) لکھتی ہیں:

#عصام_حجي‬‏ يلقب بـ “رجل المريخ” وهو لم يتجاوز ال٣٦.من ذكرياته: رفض ابو حبيبته تزويجه لآنه مجرد معيد في كلية الفلك راتبه ٣٠٠ ج ومالوش مستقبل.
@prophetess_lana: عصام حجی کو “مریخ کا آدمی” کہا جاتا ہے۔ وہ ابھی ۳۶ سال کے بھی  نہیں ہیں۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ ان کی سہیلی کے والد نے صرف اس لیے اپنی بیٹی سے شادی کروانے سے انکار کردیا کیونکہ وہ علمِ فلکیات کے لیکچرر تھے۔ ان کی تنخواہ صرف ۳۰۰ مصری پاوُنڈ تھی اور ان کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔

دوسری جانب، امر خیری اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اخوان المسلمین کی حکومت کی مذہب کو سائنسی تعلیم سے زیادہ اہمیت دینے کی پالیسی پر طنز کرتے ہیں اور اس کا مزاق بناتے ہیں۔ وہ ٹوئیٹر پر لکھتے ہیں:

العالم المصري عصام حجي يبحث عن الماء على كوكب المريخ، وهشام قنديل وزير الري السابق يجهز الحجرة المجاورة لمكتبه في رئاسة الوزراء لتصبح مسجدا.
@امر خیری:مصری سائنسدان عصام حجی مریخ پر پانی تلاش کررہے ہیں جنکہ سابق وزیر آب پاشی ،ہاشم قندیل ،وزیر اعظم کے برابر والے کمرے کو مسجد میں تبدیل کررہے ہیں۔

خلائی گاڑی ‘کیوروسٹی’ ناسا اس زمین پرجانے کی آخری کوشش جہاں پر آج تک کوئی انسان نہیں گیا ہے۔ اس سے پہلے مریخ پر امریکہ، روس، جاپان اور یورپ نے مریخ پر تقریباً ۴۰ خلائی مشن انجام دی ہیں۔ ۲۶ ناکام ہوئیں۔ مریخ پر ۲۳ مہینوں کے دوران خلائی گاڑی ‘کیوروسٹی’  سینکڑوں پتھروں کا تجزیہ کرے گی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا مریخ پر انسان زندگی بسر کرسکتا ہے یا نہیں۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.