- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

ایران: احمدی نژاد کی گاڑی، ایک عورت اور ایک بزرگ بھوکا آدمی

زمرہ جات: مشرق وسطی اور شمالی افریقا, ایران, - شہری میڈیا., اسلوب حکمرانی, عورت, غذا

ایک انٹرنٹ ویڈیو جس میں ایک لڑکی احمدی نژاد کی گاڑی پر چھلانگ مارتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے دنیا بھر میں بہت مقبول ہورہی ہے۔ ایرانی صدر جناب احمد نژاد ۱۰ اپریل ۲۰۱۲ کو ایران کے جنوب میں واقعہ ساحلی شہر بند عباس کے دورے پر آئے تھے۔

اس نوجوان لڑکی نے صدر سے کچھ لمحہ بات کی اور بھر گاڑی کے گرد لوگوں کا حجوم اکھٹا ہوگیا۔ اس ہی دوران ایک بوڑے آدمی نے احمدی نژاد کی طرف آنے کی کوشش کی۔ اس نے کہا، “احمدی نژاد میں بھوکا ہوں! احمدی نژاد میں بھوکا ہوں!” احمدی نژاد ہنستے رہے اور گاڑی کی چھت میں سے ہاتھ لہراتے رہے۔

حیرت انگیز طور پر کہ جب مغربی میڈیا اس لڑکی کے بارے میں بحث [1][en] کررہا تھا، ایرانی بلاگرز اس بھوکے آدمی پر توجہ دے رہے تھے۔

کران صدر کہتے ہیں [2][fa]:

یہ بوڑا آدمی جو “میں بھوکا ہوں، میں ریٹائرڈ ہوں” چلا رہا ہے، اس چیز کا ثبوت ہے کہ احمدی نژاد کے وعدے جھوٹے تھے۔ ہمیں آج بھی یاد ہے جب انھوں نے کہا تھآ کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جہاں غذہ کا مسئلہ نہیں۔

بابک داد لکھتے ہیں [3][fa]:

ایک دن لوگ ہم سے پوچھیں گے، “آپ کیا کررہے تھے جب ہم بھوکے تھے؟” کیا ہمارے پاس کوئی جواب ہے؟ مجھے شک ہے کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔