- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

یمن: شام اور یمن کیلئے فتح یافتہ جمعہ

زمرہ جات: مشرق وسطی اور شمالی افریقا, شام, یمن, - شہری میڈیا., بین الاقوامی تعلقات, جنگ اور تنازعات, سیاست, مظاہرے

یہ پوسٹ ہماری یمن مظاہروں2011 [1] کی خصوصی کوریج کا حصہ ہے

یمن اور شام دونوں کے انقلابی، جو جابر حکمرانوں اور ظالم حکومتوں کے خلاف مہینوں سے مظاہرے کرتے رہے ہیں ، نے جمعہ کے مظاہروں میں یکجہتی دکھائی۔ شام اور یمن کیلئے فتح یافتہ جمعہ پر ، دونوں ممالک کے مظاہرین نے باہمی ہم آہنگی اور مل بانٹ کر کام کیاجس میں انہوں نے نہ صرف متحدہ نام استعمال کیا، بلکہ بینرز، نعرے اور اوڈیو اور ویڈیو مواد بھی یکساں تھا۔

(یمن اور شام دونوں کی آزادی کیلئے طاقتور نعرے ثناء کی ساٹھویں گلی میں یمن اور شام کے فتح یافتہ جمعہ کے موقع پر ہر جگہ سنائی دیے۔ (ویڈیو العبدالقادر [2] نے پوسٹ کی

اس جمعہ کو تائز میں ، مظاہرین نے شام کے لئے یکجہتی میں نعرے لگا ئے۔ان نعروں میں یہ کہا گیا کہ ہمارے خون اور روح تمہارے لئے ہے شام۔ (یہ ویڈیوز تائز سٹی نیٹ [3] نے پوسٹ کی ہے)

انہوں نے نعروں میں کہا کہ مستقبل آزادی کیلئے ہے۔ نہ علی، نہ باشر، بدمعاشوں کا دور ختم ہوا۔ جیتے رہو عرب۔

ہودیدہ میں مظاہرین کی آزادی اورانقللابیوں کیلئے یکجہتی میں نعرے لگائے۔(یہ ویڈیو شباب الہودیدہ [4] نے پوسٹ کی)

شام کی طرف چلتے ہوئے، تدمور میں ، شام کے مظاہرین نے یہ نعرے بھی لگائے کہ شام اور یمن متحد ہیں۔ (یہ ویڈیو SHAMSNN [5] نے پوسٹ کی)

حلاب میں مظاہرین نے یمنی نعرہ ذلت سے بہتر موت کو دوہرایا۔

اور ادلیب شام میں مظاہرین نے یمن کے ساتھ یکجہتی کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ پوسٹ ہماری یمن مظاہروں2011 [1] کی خصوصی کوریج کا حصہ ہے