عرب ممالک : “سوڈان پر رونا بند کرو”

سوڈان میں آج آزادی ریفرنڈم ،نے ملک کو عرب ٹویٹرسفیر میں راڈار پر رکھ دیا۔ سعودی عرب سے فلسطین تک،عرب ٹویپس سوڈان کے اتحاد ، تقسیم، اور وسائل پر بحث کر رہےہیں۔

ریفرنڈم خرطوم مرکزی حکومت اور سوڈان پیپلز لبریشن آرمی / موومنٹ کے درمیان 2005 کے نویشا معاہدے کا حصہ ہے۔اور ملک کے باقی حصوں سے جنوبی سوڈان کی تقسیم دیکھی جا سکتی ہے۔

سعودی عرب سے ، عمر التس پوچھتے ہیں:

سوڈان کے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کب ہوں گے؟

اور پھر یہ اخز کرتے ہیں:

آج الجزائر سب سے بڑے عرب ملک کے طور پر سوڈان کی جگہ لے گا

بدر اوجان بھی سعودی عرب سے،مستقبل کے بارے میں مثبت ہے :

جرمنی اس کی تقسیم کے بعد دوبارہ متحد ہو گیا،ہانگ کانگ جدائی کے بعد چین واپس آ گیا؛ اور میں بھی امید کرتا ہوں کہ سوڈان واپس آئے گا۔مجھے امید ہے کہ یہ جدائی ترقی کے لئے ایک مضبوط حوصلہ مند ہوگی۔

وہ مزید کہتا ہے:

جرمنی ایک بڑی مثال ہے کہ کیسے الگ ممالک ایک نہ ایک دن امن سے دوبارہ واپس مل جاتے ہیں۔# سوڈان مستثنی نہیں ہے!

محمد اوساما ،سعودی عرب سے ٹویٹ کر رہے ہیں، اپنے پڑھنے والوں کو متوجہ کرنے کے لیے۔

عزیز عرب بھائیو! براہ مہربانی، سوڈان پر ایک موضوع باندھنا اور رونا بند کرو۔جب 26 سال تک کی جنگ تھی جس میں آپ چپ تھے. اپنی خاموشی اب بھی جاری رکھیں۔

فلسطینی بہا الکیالی ایک متحد سوڈان کے لئے دعا کرتا ہے :

سوڈان کے لئے اتحاد… اتحاد

جبکہ اردن کی جانب سے، علی دماش سوڈان کے امیر وسائل کو پوائنٹ کرتا ہے :

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سوڈان کی تیل کی پیداوار کا 70 فی صد جنوب میں واقع ہے۔کوئی تعجب نہیں کہ جان کیری اور امریکہ کے رہنماء تقسیم کی حمایت کر رہے ہیں!

اور واپس سعودی عرب میں، بندر بن نیف، حیران ہوتا ہے:

ایک مصنوعی سیارہ جو خاص طور پر سوڈان میں اور ترقی اور ریفرنڈم کی نگرانی کے لئےشروع کیا گیا ہے کیا یہ سوڈان کی محبت میں کیا جا رہا ہے یاعلیحدگی کے لیے ایک نعمت کے طور پر؟

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.