پاناما نے بولیویرین کھیلوں کی میزبانی کے حقوق کھو دیے

گزشتہ مئی ، بولیویرین کھیلوں کی تنظیم (او ڈی ای بی او) (ای ایس) ،نے پاناما کو بولیویرین XVII کھیلوں کا میزبان قرار دیا جو کہ 2013 میں ہونگے۔ یہ ملک کے لیے ایک بہت ہی خوش آئند بات تھی، جس نے 1973 (ای ایس)سےاس وقوعہ کی میزبانی نہیں کی تھی۔ تا ہم اس ہفتے تنظیم نے اس وقوعہ کی میزبانی سے پاناما کو ہٹا دیا۔ 20 اکتوبر ، کو پانامہ ڈائجسٹ نےشائع کیا:

بولیویرین کھیلوں کی تنظیم نے ایک سے پانچ ووٹ کیا کہ آخر کار بولیویرین کھیل پاناما میں نہیں ہونگے۔

وجہ یہ تھی کہ پاناما، مناسب طریقے سے آرگنائزنگ کمیٹی کو شامل کرنے یا اپنی ذمہ داریاں اولمپک تحریک سے باہر ایجنسیوں اور تنظیموں کی مداخلت کے بغیر “سر انجام نہیں دے سکا۔

ccc

فلکر صارف مون 3ڈی4 کی طرف سے امیج ایک انتساب کے تحت۔ نان کمرشل۔ شئر الائیک0۔2 کلی تخلیقی العام لائسنس

ٹیلی میٹرو نیوز چینل (ای ایس) کی ویب سائٹ پر کیتھریا کائسیڈو کی رپورٹ میں، وہ وضاحت کرتی ہے:

اس فیصلے کا پس منظر پاناما میں دو اولمپک کمیٹیوں کے وجود میں ہے ،ایک کی قانونی وجود کی حیثیت ہے اور ایک کی نہیں ہے۔او ڈی ای بی او مائگل سانچس کی قیادت میں تنظیم کی منظوری کا مطالبہ کر رہی تھی۔ تاہم ، یہ معاملہ پاناما میں عدالتی سطح پر اب بھی حل کیا جا رہا ہے۔

یہ خبریں اور حکام کی طرف سے رد عمل پانیمینین روایتی ذرائع ابلاغ کی طرف سے سرپوش کیا جا رہا ہے ، اور بین الاقوامی سطح پر کچھ ویب سائٹس کی طرف سے بھی؛تاہم ،پہلے سے ہی ٹویٹرصارفین کی طرف سے رد عمل ہیں ، جو کہ اس خبر کو پھیلا رہے ہیں اور اس بات کی عکاسی بھی کر رہے ہیں کہ وہ اس صورتحال کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔ کارل کاریٹو (@carolcarito) نے تبصرہ کیا:

بولیویرین کھیلوں کی میزبانی کے متعلق بری خبر ہے#فیل :((( #پاناما

نوئل ڈیوڈاورٹیگا(@noelpty) نے کہا:

یہ خبر ملی کہ # پاناما سے بولیویرین کھیل دور جا چکے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ تبصرہ کرنا فضول ہو گا، یہ نااہل ہیں جو ہمارے پاس ہمارے رہنماوں کے لیے ہیں : @

صارف ایس آر کریٹکو (@SrCriticón) ایک مختلف نقطہ بیان کرتا ہے:

یہ بہتر ہے کہ انہوں نے ہم سے بولیویرین کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی۔اس رقم کی سماجی منصوبوں اور دوسری چیزوں جنکی ہمیں ضرورت ہے میں سرمایہ کاری کرنا چاہئے۔# پاناما

پاناما کو اہم بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ان تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے جسکی وقوعہ میں ضرورت ہے۔ پچھلے اگست، روگیلیو اڈونیگن کے آرٹیکل ، پاناما امریکہ (ای ایس) میں پبلش ہوا “کیا کھیلوں سے پاناما جیت جائے گا؟” جسمیں انہوں نے فوائد کا خلاصہ کیا، آرگنائزرز کے مطابق، کھیلوں کی میزبانی ملک کو دے گی، جس میں بنیادی ڈھانچہ ایک ہے۔اس مضمون میں سیاحت کی صنعت کے لئے وظائف کا ذکر بھی کیا گیا۔ اور تجربہ جو کہ پاناما کو اس حجم کے وقوعہ کے انتظام کرنے پر حاصل ہو گا

یادیسل بونڈیا (@yadiselbuendia)، کے احساسات کو سمجھنا آسان ہے جس نے کہا:

#پاناما بولیویرین کھیلوں کی میزبانی کے رک جانے سے بہت کچھ کھو چکا ہے۔ یہ سب بیہودہ اختلافات اور لالچی مفادات کی وجہ سے ہوا ہے۔سپر ناکام #

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.