- Global Voices اردو میں - https://ur.globalvoices.org -

انڈونیشیا : مغربی پاپوا میں اچانک رونُما ھونے والا سیلاب

زمرہ جات: انڈونیشیا, - شہری میڈیا., پناہ گزیر, تباہی, ماحولیات, ہجرت
rat [1]

انڈونیشیا، مغربی پاپوا، ویزیر کا گوگل نقشہ

انڈونیشیا،مغربی پاپوا میں ویزیر [2]کی دور دراز بستی میں سیلاب کی تباہی کے بعد ، اسّی سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے [3] اور مزید سینکڑوں ابھی بھی لاپتہ [4] ہیں۔

یہ شہر اب الگ تھلگ ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ہنگامی امداد کے لیے نقل و حمل مشکل ہو گئی ہے۔ یہ انڈونیشیا کے ماحول کے بارے میں معلومات کے مرکز سے ایک رپورٹ [5] ہے۔

مقامی پل کے گرنے سے امدادی کارکنوں کے لیے گاؤں تک رسائی حاصل کرنااور بے گھر افراد جو زندہ بچ گئے ہیں کو ریلیف فراہم کرنا مشکل ہو گیا۔ خیمے ، کھانے اور پینے کا پانی اعظم ضروریات ہیں ؛ مقامی حکومت نے تیلک ونڈاما کے ضلع میں سیلاب کی تشخيص کے عمَل کے لیے ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

بلاگر میلانوفس [6] بھی ویزیرکی صورتحال کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جب سے سیلاب کے بعد ویزیر ہوائی اڈا بند ہو ا ہے پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بلاگر ریڈیو سے اپ ڈیٹس جاننے کی کوشش کر رہا ہے ، تاہم برے ریسیپشن نے اسے تقریبا ناممکن بنا دیا ہے:

اس دوپہر غیر متوقع سیلاب کے بارے میں قومی ریڈیو (آر۔آر۔آئی) سے ایک اپ ڈیٹ آئی، بدقسمتی سے میں ریڈیو کے برے ریسیپشن کی وجہ سے صورتحال کی نگرانی ٹھیک طرح نہیں کر سکا۔

آج رات، مانوکواری جنرل ہسپتال کے ای آر سے ایک دوست جو کے اپنے رشتہ داروں کی نگہداشت کررہی تھی کی طرف سے خبر آئی۔ خاندان کارکن غیر متوقع سیلاب کے متاثرین میں سے ایک تھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ویزیر سے نکالا گیا تھا۔

ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ان کے ساتھیوں میں سے ایک انتقال کر گیا، اسے لینڈ سلائیڈنگ سے دفن کیا گیا.

تب سے اب تک، ویزیر سے کوئی حالیہ اپ ڈیٹ نہیں ملی ، میرے دوستوں میں سے اکثر لوگ وہاں نہیں پہنچ سکے، موبائل نیٹ ورک بھی مصروف یا بد نظمی کا شکار ہیں۔

بلاگر آموس نے اپنی تحریر پر تبصرہ لکھا:

ہم سب اس مصیبت کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ہم مدد پر کام کر رہے ہیں اور رضاکاروں کو ویزیر میں مدد کے لیے بھیج رہے ہیں ۔

یہاں کچھ فیس بک کے رد عمل ہیں

پرمپوان منکٰٹٹ [7] ہم مغربی پاپوا، ویزیر، کے شہریوں کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، سیلاب پر جو ہزاروں پناہ گزین اوردرجنوں نقصانات کر گیا۔

چیسیٹو توممورہ [8] گزشتہ ہفتے ،میں نے ویزیر پاپوا، میں لاگ ان کمپنی کو آڈٹ کیا تھا،دو دن کے بعد ہم نے شہر کو چھوڑ دیا ،ویزیر کا شہر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثر ہو ا۔ اٹھتر افراد ہلاک ہو گئے ، اور 85 فی صد شہر اب ملبے تلے دبا ہوا ہے ،جس میں ہوائی اڈے بھی شامل ہیں جہاں ہم نےپرواز کے لیے آٹھ گھنٹے انتظار کیا تھا۔ اگر یہ دو دن پہلے واقع ہوا ہوتا، یاہمارا شیڈول اگر دو دن کے لیے مؤخر ہو جاتا،تو میں اب مر گیا ہوتا۔ خدا کا شکر ہے میں زندہ ہوں 🙂
سیتیڈی سپوندی [9] ویزیر پاپوا میں، چھیاسی ہلاک ہو گئے ہیں اور چھیاسٹ لا پتہ ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ آج کے جکارتہ ٹریفک اور غیر متوقع سیلاب کے مقابلے میں یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

جی وی مصنف کیرولینارومیٹ [10] نے اس پوسٹ کا مسودہ تیار کرنے میں شرکت کی۔