بھارت: ویڈیو وولنٹیئرز کے ساتھ عوامی صحافت

ویڈیو وولنٹیرز بھارت کے دیہاتوں اور بستیوں سے میڈیا پروڈیوسروں کی بلا منافع تنظیم ہے، جو کہ ان سے متعلقہ مواد بناتے اور اپنی کمیونیٹی کے اندر دکھاکر ہر مہینے ہزاروں لوگوں تک ان خبروں اور مواقعوں کے زریعے پہنچتے ہیں جو ان کو متاثر کر کے حرکت میں لاتی ہے۔ چینل ۱۹ ایک آن لائن چینل ہے جہاں یہ میڈیا جو کہ عوام کے لئے عوام کا ہی بنایا ہوا ہے، باقی آبادی کو دکھایا جاتا ہے۔

ویڈیو وولنٹیرز کی اس جدید ویڈیو میں دھروی میںہونے والی ہڑتال کے بارے میں بات کی گئی ہے، دھروی ممبئی بھارت میں واقع ہے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی بستی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ یہ تھی کہ حکومت نے ہر خاندان کو تعمیرات کیلئے ۴۰۰ سکیئر فیٹ زمین الاٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ اس پر مکر گئے اور گزشتہ میٹنگ میں یہ بات طے کی گئی کہ اب وہ صرف ۳۰۰ سکیئر فیٹ فی خاندان دیں گے۔ درج ذیل ویڈیو میں دھروی کے یوم سیاہ کی مکمل تفصیل ہے، جو کی پیشکش اور ریکارڈنگ ویڈیو وولنٹیرز نے کی تھی۔

چینل ۱۹ کے ویڈیو وولنٹیرز کی دوسری ویڈیوز بصیرت اور جوش پیدا کرنے والی ہیں۔ عورتیں بھی کھیل سکتی ہیں کے موضوع پر عوامی صحافیوں نے اپنی بستیوں سے پوچھا کہ بچے کھیلنے کیلئے کیا کرتے ہیں۔ اس میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے کھیلتے ہیں جبکہ لڑکیوں کو گھر کے کام کاج کرنے پڑتے ہیں۔ تو انہوں نے ایک خاتون کرکٹر سے بطور وجہِ متاثر، کھیلنے کی اہمیت کے بارے میں پوچھا۔” سکھانے میں کبھی بہت دیر نہیں ہوئی ۔ “میں ایک ردی اکٹھا کرنے والی عورت اپنے مستقبل کو بدلنے کا فیصلہ کرتی ہے اور استانی بننے اور تصدیق شدہ ہونے کیلئے تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.