امریکی انتخاب پر بین الاقوامی نظر

جیسا کہ امریکی انتخابات بہت قریب ہیں ، امریکہ کی غیر ملکی پالیسیوں اور امیدواران پر بین الاقوامی توجہ بڑھ چکی ہے۔ منصوبے جیسا کہ کرنٹ ٹی وی کی مجموعی صحافت اور گلوبل وائسز کا ووٹوں کے بغیر آوازیں نے دنیا بھر کے نظریے کو مقامی معاملات پر لانے اور اسکے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کا زمہ لیا ہے۔

کرنٹ ٹی وی کے مجموعی صحافت پروگرام نے ویڈیو کے زریعے آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے کہ باقی کی دنیا امریکہ کے بارے میں کیا نظریہ رکھتی ہے۔ وہاں کے نظریے سے مختلف ممالک کے بہت سے لوگ غیر ملکی پالیسیوں پر ، ایراق میں جنگ پر، ایران کی صورتحال پر، اپنے نظریات لکھتے ہیں۔ اور یہ بیان کرتے ہیں کہ وہ امریکہ میں مستقبل کا صدر کسے دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ ویڈیو بعض اوقات مختلف زبانوں میں ہے لیکن اسکا انگریزی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔


اس ویڈیو میں امریکی انتخابات ۲۰۰۸ ء پر دوسرے شوز کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، لیکن اس دفعہ توجہ غیر ملکی معاملات پر ہے۔ یہ وہ ہے جو گلوبل وائسز اور روٹرز کچھ عرصے سے آوازیں بغیر ووٹس پر کرتے رہے ہیں: جس میں سیارے بھر سے امریکی انتخابات پر آراء اکٹھا کرنا شامل ہے۔ اگر آپ بھی اپنا کوئی مضمون بھجوانا چاہتے ہیں تو آپ یہاں کر سکتے ہیں۔

کرنٹ ٹی وی کی اگلی مجموعی صحافت پر مشتمل اسائنمنٹ امریکی امیگریشن پالیسیوں پر دنیا بھر کے نظریات پر ہو گی۔

بات چیت شروع کریں

براہ مہربانی، مصنف لاگ ان »

ہدایات

  • تمام تبصرے منتظم کی طرف سے جائزہ لیا جاتا ہے. ایک سے زیادہ بار اپنا ترجمہ جمع مت کرائیں ورنہ اسے سپیم تصور کیا جائے گا.
  • دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں. نفرت انگیز تقریر، جنسی، اور ذاتی حملوں پر مشتمل تبصرے کو منظور نہیں کیا جائے.